صوبہ ہمدان سے گزرنے والے زائرین اربعین کی خدمت کے لئے ۴ موکب کا اہتمام

حرم امام رضا علیہ السلام کی جانب سے صوبہ ہمدان میں زیارت اربعین کے لئے جانے والے زائرین اور اس صوبے سے گزرنے والے زائرین کی خدمت کے لئے ۴ موکب کا انتظام کیا گیا ہے جہاں زائرین کی مسلسل خدمت کی جا رہی ہے۔

آستان قدس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، حرم امام رضا علیہ السلام کی جانب سے صوبہ ہمدان میں زیارت اربعین کے لئے جانے والے زائرین اور اس صوبے سے گزرنے والے زائرین کی خدمت کے لئے ۴ موکب کا انتظام کیا گیا ہے جہاں زائرین کی مسلسل خدمت کی جا رہی ہے۔

صوبہ ہمدان میں حرم امام رضا علیہ السلام کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات کے ذمہ دار اور انچارج محمد حیدری نے خادمین حرم کی جانب سے زائرین کے استقبال اور خدمت کے لیے اس دوران اٹھائے گئے مختلف اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: حقیقت یہ ہے کہ ایران کے زائرین کا ایک بڑا حصہ خراسان، تہران، سمنان، مازندران، اصفہان وغیرہ صوبوں سے گزرتا ہے، ہم نے ان کی میزبانی کے لیے خصوصی اقدامات کئے ہیں اور اس سلسلے میں ۴ موکب کا انتظام کیا گیا ہے جو کہ ان زائرین کے گزرنے والے راستوں پر خدمت کے لئے ہر وقت آمادہ ہیں۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ زائرین اربعین کے لیے ۳ اہم سرحدوں مہران، خسروی اور باشماق تک پہنچنے کا راستہ ہمدان سے ہوکے گزرتا ہے، انہوں نے مزید کہا: یہ زائرین یا تو ملائر سے نہاوند یا قزوین اور ساوہ سے اربعین کے عظیم اجتماع میں شرکت کے لیے ہمدان سے گزرتے ہیں، لہذا مناسب انداز میں ان کی میزبانی کی جاتی ہے۔

حیدری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ صوبہ ہمدان میں موکب کے آغاز سے لے کر اب تک ۱۵۰۰ سے زیادہ کھانے زائرین کی خدمت میں تقسیم کیے جا چکے ہیں، اور کہا: اس سال زائرین کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے اربعین کے دنوں میں روزانہ ۱۰,۰۰۰ سے زیادہ کھانا فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا: کھانوں کے علاوہ خادمین اربعین کی طرف سے فراہم کی جانے والی خدمات کا ایک بڑا حصہ زائرین کے درمیان ناشتے کی تقسیم کرنا ہے جو کہ یومیہ ۴۰,۰۰۰ لوگوں کا ناشتہ ہے جو کہ آنے والے دنوں میں یہ تعداد ایک لاکھ تک پہنچ جائے گی، اس کے علاؤہ پانی کی بوتل بھی زائرین میں تقسیم کی جا رہی ہیں۔

اہم الفاظ: حرم امام رضا، آستان قدس رضوی، موکب، اربعین، زیارت، خدمات

News Code 2046

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha