روضہ امام رضا (ع) میں پاکستان کے ۹۰ حافظ قرآن کا اجتماع

آستانہ قدس رضوی کے بین الاقوامی ادارے کی میزبانی میں، پاکستان سے آئے ہوئے ۹۰ حفاظ قرآن نے حرم امام رضا (ع) میں حاضر ہو کر حفظ قرآن کے فنون کا مظاہرہ کیا ہے۔

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ادارہ برائے غیر ایرانی زائرین کے سربراہ نے مہمان حفاظ قرآن کو خوش آمدید کہا اور آئمہ کرام علیہم السّلام کی روایات کی روشنی میں حضرت امام رضا علیہ السّلام کی زیارت کی فضیلت بیان کی۔

حجت الاسلام والمسلمین سید محمد ذوالفقاری نے امام رضا علیہ السّلام کی زیارت کو قرب الٰہی حاصل کرنے کا ذریعہ قرار دیا اور آنحضرت کی بامعرفت زیارت پر زور دیا۔

اردو زبان زائرین کے خادم سید شہزاد علی نقوی نے نیز ان حفاظ قرآن کو خوش آمدید کہا اور امام رضا علیہ السّلام کے فضائل بیان کرتے ہوئے ان کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا۔

یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ پاکستان سے آئے ہوئے حفاظ قرآن کے وفد نے حرم حضرت امام رضا علیہ السّلام کے دار القرآن کا دورہ بھی کیا۔

تشرف ۹۰ حافظ قرآن پاکستانی در رواق غدیر حرم‌مطهر رضوی

تشرف ۹۰ حافظ قرآن پاکستانی در رواق غدیر حرم‌مطهر رضوی

News Code 2707

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha