امام رضا(ع)
-
غزہ؛ صیہونی ریاست اور مغربی منافقت کی شکست کا منظر ہے؛آیت اللہ مروی
آستان قدس رضوی کے متولی نے اس بیان کے ساتھ کہ غزہ میں اسرائیلی ریاست اپنے اعلان کردہ کسی بھی ہدف میں کامیاب نہیں ہو سکا کہا کہ صیہونی حکومت غزہ میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے اورانسانی حقوق کے دعویدار مغربی ممالک نے نہ صرف اسرائیل کی جانب سے بے دفاع عوام پر وحشیانہ حملوں کے خلاف کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا بلکہ اسرائیل کی اسلحے ،سیاست اور تشہیری حمایت کے ساتھ اس کا دفاع کیا اور اپنا حقیقی چہرہ سب کو دکھا دیا ہے ۔
-
رضوی تعلیمات اوررضوی ثقافت پر مبنی تحقیقات کا دنیا کی 15 زبانوں میں ترجمہ
آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن تمام حضرات معصومین(ع) بالخصوص حضرت امام علی رضا(ع) کی تعلیمات اور سیرت و طرز زندگی کو فروغ دینے کا تعلیمی، ثقافتی اور تحقیقی مرکز ہے جس نے اب تک متعدد کتابوں کو دنیا کی15 زندہ زبانوں میں ترجمہ کر کے شائع کیا ہے ۔
-
ٹوکیو یونیورسٹی میں ’’ثقافت پر مشتمل حضرت رضا(ع) کا مقدس آستانہ‘‘ کے عنوان سے نمائش کا انعقاد
آرگنائزیشن آف لائبریریز، میوزیمز اور آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز کے تعاون سے ٹوکیو یونیورسٹی میں’’ثقافت پر مشتمل حضرت رضا(ع) کا مقدس آستانہ‘‘ کے عنوان سے نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے ۔
-
حضرت امام علی رضا(ع) کے لطف و کرم سے غیر ارادی جرائم میں ملوث 88قیدیوں کو رہا کردیا گیا
آستان قدس رضوی کے متولی کی موجودگی میں امام رضا (ع) کے لئے نذر و منت کی قومی مہم کے نفاذ کی مناسبت سےصوبہ ہائے خراسان میں غیر ارادی جرائم کے 88 قیدیوں کوامام رضا(ع) کے لطف و کرم سے رہا کر دیا گیا۔
-
اسلامی اور رضوی تعلیمات میں مزاحمت کی ثقافت کا ممتاز مقام
آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن میں مقدس مزارات پر اسٹڈیز کرنے والے گروپ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ مزاحمت سے متعلق گفتگو کو اسلامی تعلیمات میں ایک خاص مقام حاصل ہے ۔
-
آستان قدس رضوی کا حرم امام رضا(ع) کے تعمیراتی منصوبوں کے لئے مصنوعی ذہانت کا استعمال
امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کے آرکیٹیکچر اینڈ اربن ریسرچ سینٹرنے سائنس ایسوسی ایشن آف آرکیٹیکچر اینڈاربن پلاننگ اور اسمارٹ سٹی ٹیکنالوجی کور کے تعاون سے ’’ڈیزائن اور فن تعمیر میں مصنوعی ذہانت کے استعمال‘‘ کے موضوع پر علمی نشست کا انعقاد کیا ۔
-
بہ نشر پبلیکشنزکی اشاعتی سرگرمیاں دینی تربیت پر مبنی ہیں
آستان قدس رضوی کے ’’بہ نشرپبلیکشنز‘‘ ادارہ کے پروڈکشن منیجر جناب مہدی سیم ریز نے بتایا کہ گذشتہ چند سالوں میں بہ نشر پبلیکشنز کی جانب سے بچوں اور نوجوانوں سے متعلق شائع ہونے والی کتابوں کو ایک دو سال سے ترجمہ اور طباعت کے لئے دیا ہوا ہے اور اس وقت کچھ کتابوں کا عربی ، انگلش، فرانسیسی اور اردو زبان میں ترجمہ انجام دیا جارہا ہے ، انہوں نے ایک یاد داشت میں بچوں کی دینی تربیت سے متعلق اشاعتی سرگرمیوں پر تفصیل سے گفتگو کی جسے قارئین کےلئے پیش کیا جا رہا ہے ۔
-
ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں بچوں کی دینی تربیت کے لئے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد
آستان قدس رضوی کا تہران میں سب سے بڑا موقوفاتی اور ثقافتی کمپلیکس؛ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم ہے جومختلف تربیتی ورکشاپس کے ذریعہ بچوں کی دینی تربیت پر کام کر رہا ہے ۔
-
آستان قدس رضوی کی میزبانی میں امام رضا(ع) قومی ورکنگ گروپ کے دوسرے اجلاس کا انعقاد
امام رضا(ع) قومی ورکنگ گروپ کا دوسرا اجلاس مشہد مقدس میں آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کی میزبانی میں منعقد کیا گیا۔
-
بین الاقوامی کانگریس امام رضا(ع) اور عصری علوم کے اہداف و مقاصد
انٹرنیشنل یونیورسٹی امام رضا(ع) کے وائس چانسلر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی کانگریس امام رضا(ع) اور عصری علوم کے انعقاد کا مقصدرضوی تعلیمات کو رائج کرنے کے لئے گفتگو کے ساتھ ساتھ ان تعلیمات کو انسانی عملی علوم (ہیومن اپلائیڈ سائنسزز)کی رو سے ادراک کرنا اور بیان کرنا ہے ۔
-
دوسرے بین الاقوامی فوٹو فیسٹیول "مزارات" کا آغاز / مزارات، قوم کی شناخت کو بڑھانے کا ذریعہ
آستان قدس رضوی کے فنی تخلیقات ادارے نے ۱۴۰۲(ایرانی تاریخ) میں "مزارات" بین الاقوامی فوٹو فیسٹیول کے دوسرے ایڈیشن کے انعقاد کا اعلان کیا.
-
امام رضا(ع) ہاسپٹل میں آستان قدس رضوی کے ۸ طبی منصوبوں کا افتتاح
مشہد مقدس کے امام رضا(ع) ہاسپٹل میں حرم امام رضا(ع) کے متولی اور نائب وزیر صحت کے توسط سے علاج و معالجہ اور امراض کی تشیخیص کے آٹھ منصوبوں کا افتتاح کیا گیا ان منصوبوں کے لئے حرم امام رضا(ع) سے وابستہ مجموعہ آستان قدس رضوی کی جانب سے ۱۰۰ ارب تومان کی رقم مختص کی گئی ہے ،ان منصوبوں سے تمام افراد بشمول زائرین و مجاورین مستفید ہو سکیں گے۔
-
متولی حرم امام رضا(ع)کا بیان؛
زائرین کی طبی ضروریات کو پورا کرنا آستان قدس رضوی کی دوسری اہم ترجیح ہے
امام رضا(ع) ہاسپٹل کے طبی منصوبوں کی افتتاحی تقریب کے دوران آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا کہ حرم امام رضا(ع) کے انتظامات انجام دینے کے بعد دوسری اہم ترجیح صحت اور علاج و معالجہ کے میدان میں لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنا اور ان کی مشکلات کو حل کرنا ہے ۔