آستان قدس رضوی کا ’’بہ نشر پبلیکشنز‘‘ ادارہ ملکی سطح پر بچوں اور نوجوانوں سے متعلق کتب شائع کرنے کے حوالے سے ایک اہم اور سب سے بڑا اشاعتی ادارہ ہے ،اس ادارے نے گذشتہ تین دہائیوں میں اپنی سرگرمیوں کو اس ترتیب سے انجام دیا ہے کہ بتدریج بچوں اور نوجوانوں کے لئے شائع ہونے والی کتابوں کی تعداد میں بڑوں کے لئے شائع ہونے والی کتابوں کی نسبت ہر سال اضافہ ہو رہا ہے ۔
گذشتہ چند برسوں میں اس قدر اضافہ ہوا ہے کہ اس وقت ’’بہ نشر ببلیکشنز‘‘ کی 65 سے 70 فیصد کتابیں بچوں اور نوجوانوں کے لئے شائع کی جا رہی ہیں اور یہ سب بچوں اور نوجوانوں کی اہمیت کی وجہ سے ہے اور اسی طرح دینی تربیت کی اہمیت کو مدّ نظر رکھتے ہوئے اسے آستان قدس رضوی اوراس سے منسلک پبلیکشنز اور اشاعتی اداروں کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے ۔
بچوں کے لئے مناسب مواد میں کمی کی وجہ سے یہ کام آستان قدس رضوی کے اشاعتی ادارہ کے لئے پہلے سے بھی زیادہ ضروری بن گیا ہے ، گذشتہ چند برسوں میں آستان قدس رضوی پبلیکیشنز کی جانب سے بچوں اور نوجوانوں کے ادبی شعبے کے ممتاز مصنفین کے ساتھ رابطہ کیا گیا تاکہ اس شعبے میں ملکی سطح پر بہترین مواد تیار کیا جا سکے اور ساتھ ہی بچوں اور نوجوانوں کے لئے بہتر کتابیں بنانے کے لئے اچھے کتاب سازوں اور بچوں اور نوجوانوں کے اچھے مصوروں سے استفادہ کیا گیا۔
اس وقت ملک کے نمایاں اور ممتاز مصنفین،شعراء،ادیب اور مصوروں کی ایک بڑی تعداد بچوں اور نوجوانوں سے متعلق تخلیقی کام کرنے کے لئے آستان قدس رضوی کی بہ نشر پبلیکشنز کے ساتھ تعاون کر رہی ہے، ان افراد میں بزرگ اساتذہ جیسے جناب مصطفیٰ رحمان دوست، شکوہ قاسم نیا، محمود پور وھاب، مجید ملامحمدی اور دیگر بہت سارے بہترین افراد شامل ہیں جوبچوں اور نوجوانوں کے لئے کتاب تحریر کرنے میں مدد کر رہے ہیں۔
تصنیف کے میدان میں ہم نے مصنفین اور شعراء کے لئے پہلے سے طے شدہ پروگرام ترتیب دے رکھا ہے تاکہ ان معززین کی تصنیفات کے مجموعہ کواسلامی ۔ایرانی تربیت کے نقطہ نظر سے ایک ہدف مند فریم ورک میں ڈھالا جا سکے۔اس پروگرام سے بہ نشر پبلیکشنز کے تمام اشاعتی کام قارئین کے لئے منظم طریقے سے اور ایک مجموعے کی صورت میں سامنے آئیں گے۔
امام رضا(ع) کے موضوع پر بچوں کی کہانیوں کا مجموعہ
ماضی میں اس طرح کے منصوبوں میں کتابی سیریز’’سلام بر گل نجمہ‘‘ ہے جس میں بچوں اور نوجوانوں کے لئے امام رضا علیہ السلام کی زندگی سے متعلق 40 کہانیاں پائی جاتی ہیں، یہ کتابی مجموعہ یا کتابی سیریزبہترین مصنفین اور بہترین مصوروں کی تصاویر کشی کے ساتھ شائع کی گئی ہے ، اس چالیس جلدی کتابی مجموعہ کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ یہ بہت سارے ادیبوں، مصنفین اور فنکاروں پر مشتمل ہے اور یوں کہہ سکتے ہیں کہ ملک کے بڑے بڑے مصنفین اور مصوروں نے اس کتابی سیریز میں آستان قدس رضوی اور بہ نشر پبلیکشنز کے ساتھ تعاون کیا ہے ۔
کتابی سیریز’’سلام بر گل نجمہ‘‘ امام رضا(ع) کی زندگی سے متعلق چالیس کہانیوں پر مشتمل ہے جن میں رضوی تعلیمات،حرم شناسی،زیارت کا فلسفہ اور آداب،سادہ زبان میں بچوں کے لئے زیارت نامہ کا کچھ متن، مقامات رضوی، حرم مطہر کے اندر کی عمارتیں اور قدیمی آثار وغیرہ شامل ہیں جنہیں آج کی ادبیات کے انداز میں بچوں اور نوجوانوں کے لئے تحریر کیا گیا ہے ۔
«به دنبال آب بروید»، «صبح روز هفتم»، «آرزوی مادربزرگ»، «قصه یک پیراهن»، «فردا عید است»، «میهمان عزیز»، «کسی که از او خجالت نمیکشیدم»، «مثل ماه و شکوفهها»، «گنجشک به امام چه گفت»، «دستهای مهربان»، «آرزوی مادربزرگ»، «با هم غذا میخوریم»، «مزد کارگرها» اور «نقاشی قشنگ» وغیرہ ’’سلام بر گل نجمہ‘‘ کتابی سیریز کی چند ایک کتب کے عناوین ہیں،جنہیں ممتاز اور نمایاں مصنفین کے ایک گروپ نے جن میں ناصر نادری، کلر ژوبرت، سید محمد مھاجرانی، حامد جلالی، علی اصغر کاویانی، علی باباجانی، سید سعید ھاشمی، مژگان شیخی ، افسانہ موسوی گرمارودی، محمود پور وھاب، سید سعید ھاشمی، حسن احمد اور رقیہ نذیری شامل ہیں ؛ تحریر کیا ہے ۔
اس کتابی سیریز میں روایت کے ماخذ معتبر ہونےکے ساتھ ساتھ ادبی حوالے سے بھی معیاری ہیں،اس کے علاوہ مضامین نئے اور پرکشش صفحات کے ساتھ ترتیب دیئے گئے ہیں ،بہترین عکاسی کے علاوہ ملک کے نامور اور بہترین شعراء او رمصنفین سے استفادہ کیا گیا ہے ،30 سے زیادہ مصوروں نے مل کر بچوں کے لئے آج کی زبان میں کہانیوں کو شکل دیا ہے یہ چند ایک منجملہ اس کتابی سیریزی کی خصوصیات ہیں جن کی وجہ سے بچے اور نوجوان امام رضا علیہ السلام کو تفصیل کے ساتھ جان سکتے ہیں۔
گذشتہ سال اس کتابی مجموعہ کو تہران کے کتاب میلے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کو بھی متعارف کرایا گیا تھا اور انہوں نے اس کے بارے میں اچھے خیالات کا اظہار کیا اور ایک انٹرویو میں کہا کہ ایسی کتابیں جو دینی تعلیمات کو بچوں اور نوجوانوں کے لئے کہانیوں اور داستان کی صورت میں پیش کرتی ہیں اچھی کتابیں ہیں ،پبلشرز کو چاہئے کہ وہ اس طرح کی کتابوں کو اپنے اشاعتی ایجنڈے میں شامل کریں ۔
کتاب مارکیٹ جن مسائل سے دوچار ہے ؛ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ان کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ اس وقت بچوں اور نوجوانوں سے متعلق تصانیف اور ترجمہ کے توازن میں فقدان پایا جاتا ہے کیونکہ بک اسٹور پر مختلف موضوعات اور مختلف تصاویر کے ساتھ بہت ساری ترجمہ شدہ کتابیں موجود ہیں اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی یہ تنقید درست بھی ہے کیونکہ ترجمہ کا زیادہ ہونا درحققیت ناشرین کی تصنیفی آثار کی تیاری میں نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
اور پھر برعکس ترجمہ بھی زیر بحث ہے جس پر اتنی زیادہ توجہ نہیں دی گئی ، اس سال دونوں مسائل کو سنجیدگی سے آستان قدس رضوی کی بہ نشر پبلیکیشنز نے ایجنڈے میں شامل کیا ہے ،اس لئے تصانیف کی تعداد میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور برعکس یا معکوس تراجم پر بھی سنجیدگی سے توجہ دی گئی ہے ۔
گذشتہ چند سالوں کے دوران بہ نشر پبلیکیشنز کی جانب سے بچوں اور نوجوانوں کے لئے قصوں اور کہانیوں پر مشتمل شائع ہونے والی کتابوں کے تراجم اور طباعت کو بھی ایک دوسال سے شامل کیا ہے اور اس وقت ان کا عربی، انگلش، فرانسیسی اور اردو زبانوں میں ترجمہ انجام دیا جا رہا ہے ۔
گذشتہ سال ہم نے تقریباً 30 عناوین پر مشتمل کتابوں کا ترجمہ کیااور اس سال بھی رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم پر عمل پیرا ہوتے ہوئے بچوں اور نوجوانوں سے متعلق چالیس کتابوں کے ترجمہ انجام دیئے جارہے ہیں۔
آستان قدس رضوی کے ادارہ ’’بہ نشر پبلیکیشنز‘‘ کی کوشش ہے کہ غیرملکی پبلشرز کے ساتھ مؤثر رابطہ قائم کیا جائے تاکہ بچوں اور نوجوانوں کے لئے کتابوں کے ترجمہ کو مؤثر اور عملی جامعہ پہنایا جا سکے۔
آستان قدس رضوی کے ’’بہ نشرپبلیکشنز‘‘ ادارہ کے پروڈکشن منیجر جناب مہدی سیم ریز نے بتایا کہ گذشتہ چند سالوں میں بہ نشر پبلیکشنز کی جانب سے بچوں اور نوجوانوں سے متعلق شائع ہونے والی کتابوں کو ایک دو سال سے ترجمہ اور طباعت کے لئے دیا ہوا ہے اور اس وقت کچھ کتابوں کا عربی ، انگلش، فرانسیسی اور اردو زبان میں ترجمہ انجام دیا جارہا ہے ، انہوں نے ایک یاد داشت میں بچوں کی دینی تربیت سے متعلق اشاعتی سرگرمیوں پر تفصیل سے گفتگو کی جسے قارئین کےلئے پیش کیا جا رہا ہے ۔
News Code 4837
آپ کا تبصرہ