حضرت امام علی رضا(ع) کے لطف و کرم سے غیر ارادی جرائم میں ملوث 88قیدیوں کو رہا کردیا گیا

آستان قدس رضوی کے متولی کی موجودگی میں امام رضا (ع) کے لئے نذر و منت کی قومی مہم کے نفاذ کی مناسبت سےصوبہ ہائے خراسان میں غیر ارادی جرائم کے 88 قیدیوں کوامام رضا(ع) کے لطف و کرم سے رہا کر دیا گیا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ غیر ارادی جرائم میں ملوث 88 قیدیوں کی رہائی کی مناسبت سے آستان قدس رضوی اور صوبہ خراسان رضوی کی عوامی دیت کمیٹی کے تعاون سے  مشہد مقدس کی مرکزی جیل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبہ خراسان رضوی کے گورنرجناب غلام حسین مظفری سمیت آستان قدس رضوی کے چند ایک سربراہان نے شرکت فرمائی ،اس تقریب کے دوران کرامتِ رضوی فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب محمد حسین استاد آقا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امام رضا(ع) نذر و منت قومی مہم 2021 میں کرامتِ رضوی فاؤنڈیشن کے زیر انتظام اور آستان قدس رضوی کے توسط سے تشکیل پائی اور آج یہ ایک بہت بڑی سماجی مہم بن چکی ہے جوغیر ارادی جرائم میں ملوث قیدیوں کی رہائی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ اس قومی مہم کو تشکیل پائے تین سال ہو چکے ہیں اور اس عرصے کے دوران مخیر حضرات اور آستان قدس رضوی کی کوششوں کی بدولت غیر ارادی جرائم میں ملوث 122خواتین کو رہائی دلوائی گئی۔
جناب استاد آقا کا کہنا تھا کہ آج پھر اس قومی مہم کے تحت صوبہ خراسان رضوی، صوبہ خراسان شمالی اور صوبہ خراسان جنوبی کی جیلوں سے 88 قیدیوں کو رہائی ملی جو حضرت امام علی رضا(ع) کے لطف و کرم سے اپنے اپنے گھروں کو لوٹ گئے ۔
واضح رہے کہ کہ امام رضا(ع) نذر و منت قومی مہم کے تحت اب تک 1000 غیر ارادی جرائم میں ملوث قیدی  آزاد کئے جا چکے ہیں۔
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ان قیدیوں پر کل 650 بلین تومان واجب الادا تھے جن میں سے 300 بلین تومان مدعیان نے معاف کر دیئے تھے اور باقی رقم مخیر حضرات ، آستان قدس رضوی  اور دیت کمیٹی کے توسط سے ادا کی گئی۔
جناب استاد آقا نے بتایا کہ آج صبح پھانسی کی سزا پانے والے تین قیدیوں کو حضرت امام علی رضا(ع) کی ضمانت ، عدالتی حکام و جیل انتظامیہ  کی کاوشوں اور مقتولین کے اہل خانہ کی رضامندی اور معافی کے بعد پھانسی سے رہائی ملی۔

News Code 4964

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha