ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں بچوں کی دینی تربیت کے لئے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد

آستان قدس رضوی کا تہران میں سب سے بڑا موقوفاتی اور ثقافتی کمپلیکس؛ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم ہے جومختلف تربیتی ورکشاپس کے ذریعہ بچوں کی دینی تربیت پر کام کر رہا ہے ۔

چلڈرن ویک کے موقع پر ملک نیشنل میوزیم کے ماہر اور راہنما جناب محمد نوروزی نے آستان نیوز کے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ثقافتی کمپلیکس نے ہمیشہ اسلامی۔ایرانی ثقافت کے میدان میں بچوں پر خصوصی توجہ دی ہے اور حالیہ چند برسوں میں بچوں اور نوجوانوں کے لئے خصوصی طور پر جگہ بنائی ہے ۔
انہوں نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بچوں کے لئے مختلف پروگراموں کا انعقاد جن میں کہانیاں اور قصے سنانے، کھیل کود اور نمائش وغیرہ شامل ہیں ان کے  ذریعہ  جب بچے اپنے والدین کے ہمراہ تشریف لاتے ہیں تو انہیں غیرسرکاری طور پردینی  تعلیم و تربیت دی جاتی ہے ۔
جناب نوروزی نےبتایا کہ بچوں کی دینی تربیت کے لئے تعلیمی و تربیتی ورکشاپس کا انعقاداس موقوفاتی ثقافتی  کمپلیکس کے اہم پروگراموں میں شامل ہیں مثال کے طور پر امام رضا(ع) کے القابات اور عناوین کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں کو کہا گیا کہ وہ ٹائلوں  کو فن معماری کی طرز پر ترتیب دیتے ہوئے خط ’’معقلی‘‘ کے ساتھ امام رضا(ع) کے مختلف القابات جیسے ضامن آہو، غریب الغرباء، معین الضعفاء وغیرہ کو لکھیں اس کے علاوہ امام رضا(ع) کے مختلف واقعات کو کہانیوں اور قصوں کی صورت میں بیان کیا گیا۔  
واضح رہے کہ ملک نیشنل میوزیم اینڈ لائبریری کو حاج حسین آغا ملک نے 1937 عیسوی میں  حرم امام رضا(ع) کے لئے وقف کیا جو کہ اس وقت تہران کے اہم ترین سیاحتی مقامات میں شمار کی جاتی ہے ۔  
قابل توجہ ہے کہ یہ ثقافتی کمپلیکس سرکاری چھٹیوں کے علاوہ ہر روز صبح8:30 سےلے کر 16:30 تک کھلا رہتا ہے ، اس کا ایڈریس: تہران، خیابان امام خمینی(رہ)، سی تیر، خیابان یارجانی، خیابان ملل متحد(میدان مشق)‘‘ ہے ۔

News Code 4813

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha