-
پندرہ شعبان المعظم کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں خوشیوں کا سماں
امام زمان(عج) کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے حرم امام رضا علیہ السلام کو رنگ برنگے برقی قمقموں اور پھولوں سے سجایا گیا ہے جس کی وجہ سےحرم امام رضا علیہ السلام کے مناظر دیدنی ہیں اور پورے حرم میں خوشیوں کا سماں ہے۔
-
حرم امام رضا(ع) کو ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعہ بھی نذورات عطیہ کر سکتے ہیں
آستان قدس رضوی کے ادارہ نذورات کے جنرل منیجر نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم مخیّر حضرات کے لئے حرم امام رضا(ع) کو ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعہ نذورات عطیہ کرنے کی سہولت دستیاب ہے۔
-
یوم ولادت حضرت ابالفضل العباس(ع) کی مناسبت سےحرم امام رضا(ع) میں جشن کا انعقاد
چار شعبان المعظم حضرت ابالفضل العباس(ع) کے یوم ولادت کی مناسبت سے حرم امام رضا علیہ السلام کے زائرین نے حرم کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے تعاون سے جشن منایا۔
-
پاکستان کے قونصل جنرل کی آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امورکے سربراہ سے ملاقات
ایران کے شہر مشہد مقدس میں تعینات اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قونصل جنرل نے آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
-
رضوی ایسٹ؛ملکی ضروریات کا ۲۵ فیصدحصہ پورا کرنے کے علاوہ۱۴ ممالک کو ایکسپورٹ
آستان قدس رضوی نےاپنی اقتصادی سرگرمیوں کا آغاز عوامی ضروریات کو پورا کرنے کے مقصد سے کیا جس کی ایک واضح مثال رضوی ایسٹ کا کارخانہ ہے ،رضوی ایسٹ کمپنی کو۲۵ سال قبل تأسیس کیا گیا ،جس نے ایسٹ(خمیر) سے مختلف مصنوعات بنانے کا باقاعدہ آغاز۲۰۰۱میں کیا۔
-
دوا سازی کی صنعت میں آستان قدس رضوی کے نمایاں کارنامے
ثامن کمپنی ،اسلامی جمہوریہ ایران کی دیرینہ فارماسیوٹیکل کمپنیوں میں سے ایک ہے جو گذشتہ تین دہائیوں سے اسٹریٹجک اور خاص ادویات کو تیار کرنے کا تجربہ رکھتی ہے ،یہ کمپنی جو کہ آستان قدس رضوی کی پروڈکٹیویٹی موقوفاتی فاؤنڈیشن سے وابستہ کمپنی ہے ہمیشہ سے ملکی ادویات کی ضروریات کو پورا کرنے میں پیش پیش رہی ہے خاص طور پراس کمپنی نے اسلامی انقلاب کی فتح کے بعد ادویات کی درآمدات کو کم کرنے اور ایرانی ادویات کے انحصار کے لئے مؤثر کردار ادا کیا ہے ۔
-
عید بعثت کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کا پرمسرت ماحول/برقی قمقموں سے چراغانی اور زائرین کی پذیرائی
پیغمبر عظیم الشان حضرت محمد مصطفی(ص) کی بعثت کے موقع پر حرم امام رضا علیہ السلام کو خصوصی برقی قمقموں کی لائٹنگ سے سجانے کے ساتھ ساتھ زائرین و مجاورین کی پذیرائی کے لئے ہر قسم کے ضروری اقدامات کئے گئے ہیں۔
-
عراق کے نائب وزیر وفد کے ہمراہ حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف
آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کی میزبانی میں عراق کے نائب وزیراوراربعین کمیٹی کے سربراہ ایک ۸رکنی وفد کے ہمراہ حرم امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوئے ۔
-
حرم امام رضا(ع) میں انقلاب اسلامی کے موضوع پر خصوصی اجلاس کا انعقاد
آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کے تعاون سے مؤرخہ ۵جنوری ۲۰۲۴ بروز سوموار کو حرم امام رضا علیہ السلام میں انقلاب اسلامی کے موضوع پر خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں کشمیر اور پاکستان سے تشریف لانے والے معزز مہمانوں اور زائرین نے شرکت فرمائی ،اجلاس کے دوران حجت الاسلام سید عباس رضوی صاحب نے خطاب فرمایا۔
-
حضرت امام موسیٰ کاظم(ع) کی شہادت کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) سیاہ پوش
باب الحوائج حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سےحضرت امام علی رضا علیہ السلام کا نورانی و ملکوتی حرم سیاہ پوش ہوگیا۔
-
کاظمین میں حرم امام رضا(ع) کے خادموں کے توسط سے حضرت امام موسیٰ کاظم(ع) کے زائرین کی پذیرائی کا اہتمام
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ امور خدّام کےسربراہ نے بتایاکہ حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کے خادموں نے کاظمین میں امام موسیٰ کاظم (ع) کے زائرین کی پذیرائی اور خدمات فراہم کرنے کے مقصد سے موکب امام رضا(ع) لگایاہے ۔
-
۲۰۲۳ میں رضوی ایسٹ کمپنی کی برآمداتی منڈیوں میں توسیع
رضوی انسٹنٹ ایسٹ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے ۲۰۲۳ کے دوران اس مصنوعات کی برآمداتی منڈیوں کی توسیع کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال میں رضوی انسٹنٹ ایسٹ(تیارشدہ خمیر) کو۱۴ ممالک کے لئے ایکسپورٹ کیا گیا۔
-
روضہ منورہ امام رضا(ع) میں برفباری
روضہ منورہ امام رضا(ع) میں برفباری
-
عشرہ فجر کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں منعقد کئے جانے والے پروگراموں کی تفصیلات
آستان قدس رضوی کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے سربراہ نے عشرہ فجر کے موقع پر حرم امام رضا علیہ السلام میں منعقد کئے جانے والےخصوصی پروگراموں سے متعلق تفصیلات بتائیں۔
-
صحن عقیلہ سیدہ زینب علیہاالسلام میں میوزیم حرم مقدس حسینی کی تعمیر
صحن عقیلہ سیدہ زینب علیہاالسلام میں میوزیم حرم مقدس حسینی کی تعمیر
-
رضوی ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کو دی جانے والی خدمات کا تعارف
علم طب میں ترقی کی وجہ سے ہر سال ملک کے طبی مراکز میں مرض کی تشخیص اور علاج کے لئے جدید سے جدید طریقوں کا استعمال کیا جاتا ہے خصوصاً وہ طریقے جو کینسر جیسی مہلک امراض کی تشخیص اور علاج کے لئے اپنائے جاتے ہیں،رضوی ہسپتال ان طبّی مراکزمیں سےایک ہے جو جدید طبی وسائل سے لیس ہے ،اس ہسپتال نے نہ فقط مشہد الرضا(ع)میں بلکہ ملکی اور غیرملکی سطح پر بھی کینسر کے کئی مریضوں کوجدید ترین طبی خدمات فراہم کی ہیں ۔
-
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے کرکوک یونیورسٹی میں دوران تعلیم عراقی عبایا کی ملتزم ۲۰۰ طالبات کو اعزاز سے نوازا گیا
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے کرکوک یونیورسٹی میں منعقد کئے جانے والے تیسرے سالانہ العقیلہ (سلام اللہ علیہا) فیسٹیول کی سرگرمیوں کے حصے کے طور پر دوران تعلیم عراقی عبایا کی ملتزم ۲۰۰ طالبات کو اعزاز سے نوازا گیا۔
-
حرم مطہر رضوی میں "صحن امیر المومنین (ع)" کی تعمیر کا آغاز
امیرالمؤمنين حضرت علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر حرم مطہر امام رضا (ع) میں ایک عظیم الشان ہال اور صحن بنام "رواق امیر المومنین (ع)" کی تعمیر کا آغاز ہو گیا ہے۔
-
مولود کعبہ،امیرالمومنین حضرت علی(ع) کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں خوشیوں کا سماں
کعبے کے واحد مولودمولائے متقیان حضرت علی علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے موقع پر حرم امام رضا علیہ السلام میں ہر سو خوشیوں کا سماں ہے ۔
-
آستان قدس رضوی کی پوری توجہ زیارت کو آسان بنانے پرمرکوز ہے ؛ حجت الاسلام مروی کا بیان
حرم امام رضا علیہ السلام سے وابستہ مجموعہ آستان قدس رضوی کے متولی نے رواق(پورٹیکو) امیرالمومنین (ع) کی تعمیر کے آغاز میں ہونے والی تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی کی پوری توجہ زیارت کو آسان بنانے پر مرکوز ہے ۔