عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ رضوی ہسپتال،ایران کا ایک فرسٹ کلاس ہاسپٹل ہے جو کینسر جیسی مہلک امراض کی تشخیص اور علاج کے لئے جدید ترین طبی وسائل سے لیس ہے ،اس ہاسپٹل کی بلڈنگ نمبر دو میں’’ریڈیو تھراپی اور آنکولوجی‘‘،’’ہیماتھولوجی اور آنکولوجی‘‘اور’’کیموتھراپی‘‘ جیسی طبی سہولیات موجود ہیں۔
ذیل میں محترم قارئین کے لئے ۲۸ جنوری سے لے کر ۴ فروری تک کےکینسر سے مقابلہ کرنے کے نیشنل کینسر ویک کی مناسبت سے اس ہسپتال کی چند ایک خدمات کا جائزہ پیش کیا جا رہا ہے ۔
نیوکلیئر ڈیپارٹمنٹ میں ماہانہ تقریبا۱۶۰پی آئی ٹی اسکین کا انجام دیا جانا
رضوی ہسپتال کے نیوکلیئر ڈیپارٹمنٹ میں تین یونٹ بشمول’’تشخیصی امیجنگ‘‘،’’سائیکلوٹرون‘‘ اور’’علاج و معالجہ‘‘ پائے جاتے ہیں،جن میں ریڈیو ایکٹیو پر مبنی امراض کا علاج کیا جاتا ہے ،فی الحال سائیکلوٹرون یونٹ میں ۸ قسم کے ریڈیو فارماسیوٹیکل ادویات تیار کی جاتی ہیں تاکہ پی آئی ٹی سی ٹی اسکین مشین میں کینسر کے مریضوں کی امیجنگ اور اسکینگ کی جا سکے۔رواں سال کے دوران اس یونٹ میں کینسر کے مریضوں کے لئے ماہانہ تقریبا۱۶۰ پی آئی ٹی اسکین انجام دی گئی ہیں۔
یہ ہسپتال ملک کا دوسرا نجی ہسپتال ہے جو فعال سائیکلوٹرون یونٹ سے لیس ہےاس کے علاوہ شہر مشہد مقدس کا واحد ایسا طبی مرکز ہے جس میں پی آئی ٹی سی ٹی اسکین مشین کی سہولت موجود ہے۔
مریضوں کو ریڈیوتھراپی کی خدمات کی فراہمی
ہسپتال کے ریڈیوتھراپی اور آنکولوجی ڈیپارٹمنٹ میں ٹھوس کینسر(solid tumor) جیسے برین ٹیومر کا علاج کیا جاتا ہے ،کینسر جیسی مہلک مرض کا علاج تین طریقوں سے یعنی سرجری،کیموتھراپی اور ریڈیوتھراپی کے ذریعہ انجام پاتا ہے اور عام طور پر علاج کے اس عمل میں ۴۰ فیصد تک کی طبی خدمات ریڈیو تھراپی سے لی جاتی ہیں ۔
کینسر کے مریضوں کو کیموتھراپی کی خدمات فراہم کرنا
اس ڈیپارٹمنٹ میں کینسر کے مریضوں کوکیمو تھراپی یاکیمو تھراپی کے ضمنی اثرات کی وجہ ہسپتال میں ایڈمٹ کیا جاتا ہے انہیں طبی خدمات فراہم کی جاتی ہیں ،کینسر کے ایسے مریض اندرون ملک اور بیرون ملک سے علاج کے لئے یہاں تشریف لاتے ہیں،یہاں پر جو نکتہ قابل غور ہے وہ یہ ہے کہ ملک کے نجی طبی مراکز میں کینسر کے مریضوں کے لئے شاذ و نادر ہی کوئی ایسا ہسپتال ہو جہاں پرہیماتھولوجی اور آنکولوجی کے ڈیپارٹمنٹ میں ایڈمٹ کرنے کے لئے علیحدہ جگہ موجود ہوجوکہ رضوی ہسپتال میں موجود ہے اور اس ڈیپارٹمنٹ میں طبی خدمات فراہم کرنے کے لئے ماہر ڈاکٹرز اور نرسزز موجود ہیں۔
نیشنل کینسر ویک کے موقع پر مختلف پروگراموں کا انعقاد
نیشنل کینسر ویک کے موقع پر رضوی ہسپتال کی جانب سے جو اقدامات انجام دیئے جائیں گے ان میں ہیلتھ مراکز کو کینسر سے متعلق نئی معلومات فراہم کرنے کے ساتھ کلائنٹس کو ضروری تربیت اور معلوماتی بروشر فراہم کرنا،عمومی سطح پر کینسرے سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی دینا اورتبادکان کے علاقے میں محکمہ تعلیم کے اسکولوں میں تعینات متعلقہ افرادکوکینسر سے متعلق تربیت دینا وغیرہ شامل ہیں، اس کے علاوہ ماہرڈاکٹرزسے بات چیت اور معلوماتی ویڈیو کلپس تیار کر کے ورچوئل پلیٹ فارمز پر نشر کرنا،کینسر سے متعلق فری مشاورت کے لئے نرسنگ کلینک کا قیام،کینسر سے متعلق ڈیپارٹمنٹس میں کام کرنے والے افراد کو اپنی دیکھ بھال کے لئے تربیت دینا اور کینسر جیسی مہلک مرض سے نجات پانے والوں کے لئے کینسر کے عالم ڈے کے موقع پر جشن کا انعقاد وغیرہ جملہ ایسے پروگرامز ہیں جن کا انعقاد نیشنل کینسر کے دوران کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ