پاکستان کے قونصل جنرل کی آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امورکے سربراہ سے ملاقات

ایران کے شہر مشہد مقدس میں تعینات اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قونصل جنرل نے آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

عتبه نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ یہ ملاقات بروز سوموار مؤرخہ۱۲ فروری ۲۰۲۴ کو آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے دفتر میں ہوئی جس میں آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین جناب مصطفی فقیہ اسفند یاری نے ایران اور پاکستان کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات پر تاکید کرتے ہوئے مشہد مقدس میں پاکستان کے قونصل جنرل کی جانب سے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے حرم امام رضا(ع) کی جانب سے غیرملکی زائرین کو دی جانے والی خدمات کا ذکر کیا اور ان غیرملکی زائرین کو درپیش مسائل کے حل کے لئے آستان قدس رضوی کی منصوبہ بندی اور ایجنڈے سے بھی آگاہ کیا جن میں زائرین کی انشورنس اور علاج و معالجہ کا مسئلہ بھی شامل ہے ۔

اس ملاقات کے دوران مشہد مقدس میں تعینات پاکستان کے قونصل جنرل جناب محمد شہریار خان نے تمام زائرین بالخصوص پاکستانی زائرین کو آستان قدس رضوی کی جانب سے دی جانے والی خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام بشمول اہل تشیع اور اہلسنت تمام کے تمام پیغمبر اسلام(ص) کی آل سےخصوصاً امام رضا علیہ السلام سے خصوصی محبت و عقیدت رکھتے ہیں۔

انہوں نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان کا اعلیٰ سطح وفد جب ایران تشریف لاتا ہے تو وہ مشہد مقدس بھی حاضر ہو اور امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے شرفیاب ہو کر آستان قدس رضوی کے مہمان بنے۔

News Code 3758

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha