عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ جناب مجردی نے حرم امام رضا(ع) کے خادموں کی جانب سے کاظمین میں لگائے جانے والے موکب سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ امام رضا(ع) کی نورانی بارگاہ کے خدام مسلسل چوتھے سال سے شہادت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے ایّام میں عراق اور کاظمین تشریف لے جاتے ہیں تاکہ اپنے ولی نعمت حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے والد گرامی حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی عزاداری میں شرکت کرنے والے زائرین کی خدمت کر سکیں۔
انہوں نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کے تحت حرم امام رضا(ع) کے ادارہ کفشداری کے۴۲ خدام نے عراق کا سفر کیا اورعراق کے شہر کاظمین کے صاحب الزمان(ع) روڈ پر موکب لگایا۔
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ امور خدام کے سربراہ نے مزید یہ بتایا کہ اس موکب پر حرم کاظمین(ع) کے زائرین کوتین ٹائم دس ہزار سے زیادہ ناشتہ ،دوپہر اور شام کو کھانا اور عصرانہ دیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ