جناب علی رضا اسماعیل زادہ نے عتبه نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بیرون ملک مقیم مخیّر حضرات کے لئے حرم امام رضا علیہ السلام کو نذورات اور عطیات دینے کی شرائط کو آسان بنانے اور غیرحضوری طور پر نذورات کی ادائیگی کے لئے ڈیجیٹل کرنسی کی صورت میں آنلائن سسٹم لانچ کیا گیا ہے ۔
انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال حرم امام رضا علیہ السلام کو نذورات اور عطیات کی ادائیگی پانچ ڈیجیٹل کرنسیوں کے ذریعہ ممکن ہے جن میں Bitcoin,Tether,Litecoin,Ethereum,Usdt اورDOGECOINشامل ہیں ،مخیر حضرات اور وہ افراد جواپنی نذورات حرم امام رضا علیہ السلام کو عطیہ کرنا چاہتے ہیں وہ آستان قدس رضوی کے آنلائن سسٹم کے ذریعہ اور ڈیجیٹل کرنسی کی صورت میں ادا کر سکتے ہیں۔
جناب اسماعیل زادہ نے بتایا کہ یہ آنلائن سسٹم دو زبانوں انگلش اور فارسی میں لانچ کیا گیا ہے،اندرون ملک اور بیرون ملک سے آٹھویں امام حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے چاہنے والے اس لینک «https://donate.razavi.ir»کے ذریعہ اپنی نذورات حرم امام رضا علیہ السلام کو عطیہ کرسکتے ہیں۔
فارن کرنسی کے اکاونٹ نمبرز میں عطیات اور نذورات جمع کرنے کی شرائط
آستان قدس رضوی کے ادارہ نذورات کے جنرل منیجر نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے تجارت بینک کے ساتھ آستان قدس رضوی کے ہونے والے معاہدے کے تحت بیرون ملک مقیم مخیر حضرات اس بینک کے چھ شعبوں کے ذریعہ نذورات عطیہ کر سکتے ہیں یہ چھ شعبے شہرپیرس،منسک،ماسکو،دوشنبے اور دبئی میں واقع ہیں۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ آستان قدس رضوی کے جنرل نذورات ڈیپارٹمنٹ کے فارن کرنسی اکاؤنٹ نمبرزمیں بیرون ملک سے نذورات اور عطیات جمع کروانے کی اہم ترین کرنسی یورو ہے ،بیرون ملک مقیم حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے عقیدت منداپنی اپنی نذورات کو ذیل میں دیئے گئے جدول کے مطابق ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ