عتبه نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛شب ولادت علمدارِکربلا حضرت ابالفضل العباس علیہ السلام میں اہلبیت اطہار(ع) کے عقیدت مندوں نے روضہ منورہ امام رضا علیہ السلام میں حاضر ہو کر قمر بنی ہاشم(ع) کی ولادت کی مناسبت سے امام رضا علیہ السلام کو مبارک باد پیش کی۔
شب ولادت حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام ہر زائر’’یا ابالفضل العباس(ع)‘‘پکار رہا ہے،حرم امام رضا علیہ السلام کا ہرکونہ ہرگوشہ پھولوں کے خصوبصورت گلدستوں سے سجایا جا چکا ہے ،روضہ منورہ امام رضا(ع) کے صحنوں میں نصب برقی قمقموں کی روشنی نے حرم مطہر کو مزید چار چاند لگا دیئے ہیں ،ولادت کی مناسبت سے داخلی دروازوں پربڑے بڑے بنرز نصب کئے گے ہیں۔
شب ولادت کا خصوصی پروگرام حرم امام رضا(ع) کے رواق امام خمینی(رہ) میں نمازمغربین کے فوراً بعد منعقد کیا گیاجس میں ایران کے شہر اردبیل میں ولی فقیہ کے نمائندے آیت اللہ سید حسن عاملی نے حضرت ابالفضل العباس(ع)کی شخصیت پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت ابالفضل العباس(ع) کو اپنے بھائی حضرت امام حسین علیہ السلام سے خاص محبت و عقیدت تھی یہی وجہ ہے کہ آپ(ع) کا طرز عمل اورآپ(ع) کی سیرت کے بہت سارے پہلو حضرت امام حسین(ع)سے ملتے جلتے ہیں۔
انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کی خدا کی نسبت معرفت اور خداوند متعال کی عبادت بہت زیادہ سیدالشہداء(ع) سے مشابہ تھی،حضرت عباس(ع) اپنے زمانے کے امام کو پہچانتے تھے اور اسی طرح ایک معصوم امام کے مقام و مرتبہ کو بھی اچھی طرح سے جانتے تھے۔
اردبیل کے امام جمعہ نے مزید یہ کہا کہ حضرت ابالفضل العباس(ع) اپنے مولا و آقا سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے حکم کے پوری طرح پابند تھے اور اسی لئے آپ کے حکم کی تعمیل میں کبھی بھی چون چرا نہیں کرتے تھے اور اسی بات سے پتہ چلتا ہے کہ آپ(ع) امام حسین علیہ السلام کے بارے میں کتنی زیادہ معرفت رکھتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ حضرت ابوالفضل العباس(ع) کی ایک نمایاں خصوصیت یہ تھی کہ آپ غیرت مند تھے اور اسی وجہ سے آپ بچوں اور خواتین کی اسیری کے بارے میں پریشان تھے
آیت اللہ عالمی نے کہا کہ آپ کی ایک اور خصوصیت یہ تھی کہ آپ(ع) ہمیشہ لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے میں کوشاں رہتے اسی لئے لوگوں نے آپ کو باب الحوائج کا لقب دیا تھا،یہ ممکن ہی نہیں تھا کہ کوئی آپ کےدروازے پر آئے اور خالی ہاتھ لوٹ جائے ۔
قابل توجہ ہے کہ جشن کےاختتام پر دعاؤں کی قبولیت اور امام زمانہ عج کے ظہور میں تعجیل کے لئے جناب مصطفی قاآنی کے توسط سے دعائے توسل پڑھی گئی ،تمام زائرین نے مل کر ’’ يا وَجيهاً عِنْدَ اللّهِ اِشْفَعْ لَنا عِنْدَ اللّهِ‘‘کی صدائیں بلند کیں۔
آپ کا تبصرہ