حرم مطہر رضوی میں "صحن امیر المومنین (ع)" کی تعمیر کا آغاز

امیرالمؤمنين حضرت علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر حرم مطہر امام رضا (ع) میں ایک عظیم الشان ہال اور صحن بنام "رواق امیر المومنین (ع)" کی تعمیر کا آغاز ہو گیا ہے۔

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ رواق امیر المومنین (ع) کی تعمیر کا آغاز آج صبح دارالقرآن الکریم حرم مطہر رضوی میں حرم مطہر کے متولی، ان کے نائب، شہر مشہد مقدس کے میئر اور شہر کی کئی دوسری اہم شخصیات کی موجودگی سے ہوا۔

یہ رواق امیر المومنین صحن غدیر، صحن جمہوری اسلامی اور صحن پیغمبر اعظم (ص) کے درمیان واقع ہے اور حرم رضوی کے تکنیکی انجینئرز کی کوششوں سے یہ ان شاءاللہ شمسی سال ۱۴۰۴ کے ۱۲ویں یعنی فروری ۲۰۲۶ء تک مکمل ہو گا اور زائرین کی خدمت کے لئے آمادہ ہو گا۔

اس رواق کی تعمیر کے اہداف میں سایہ دار جگہ میں اضافہ، صحن جمہوری کو مزید مستحکم اور مضبوط کرنا، ۶۰۰۰ افراد کی گنجائش کے ساتھ مختلف تقریبات کے لئے جگہ مہیا کرنا اور زیارت میں سہولت اور زائرین کی آسان رسائی کو مزید بہتر بنانا وغیرہ شامل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ یہ رواق ۱۳,۰۰۰ مربع میٹر انفراسٹرکچر، ۷,۰۰۰ مربع میٹر پر محیط چھت اور ۶,۰۰۰ مربع میٹر کھلی فضا پر محیط ہو گا۔

News Code 3602

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha