آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ رضوی بزنس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے ملکی پیداور اور نالج بیس کمپنیوں کی حمایت کو رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فرمودات میں سے قرار دیتے ہوئے کہا کہ رضوی بزنس کمپنی جوکہ نالج بیس کمپنیوں اور اسٹارٹاپس کے منصوبوں کے مالی اسپانسر کے طور پر ان کانفرنس میں شریک ہوئی ہے ،واضح رہے کہ یہ کانفرنس مؤرخہ 24دسمبر2024 کو وزارت داخلہ کے ہال میں منعقد کی گئی ۔
جناب مہدی حاتمی نے رضوی کراؤڈ فنڈنگ پلیٹ فارم کو ملک کے مشرق میں واقع واح فعال پلیٹ فارم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پلیٹ فارم اختراعات اور ٹیکنالوجی کی ترقی میں معاونت کا اہم پلیٹ فارم ہے ۔
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس کی خصوصی میٹنگ کے دوران 15 نالج بیس کمپنیوں کا جائزہ لیا گیا اور ر ان کمپنیوں کے ساتھ رضوی فنڈنگ پلیٹ فارم کے تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے یلدا سامیت کانفرنس کو علم و ٹیکنالوجی کے میدان کا اہم سالانہ ایونٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس کے ذریعہ ملکی سطح پرخیالات کے تبادلے اور ٹکنیکی تعاون کو فروغ دینے کا بہترین موقع فراہم ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ اس کانفرنس میں رضوی بزنس کمپنی کی شرکت درحققیت پیداوار اور اختراعات کی حمایت سمیت ملک کے اسٹارٹ اپ کے ایکو سیسٹم کو مضبوط بنانے کا عزم رکھنے کی علامت ہے ۔
رضوی بزنس کمپنی نے آٹھویں یلدا سامیت نامی کانفرنس میں بھرپور شرکت کے ذریعہ جو کہ ملکی سطح پر نالج بیس کمپنیوں کی سب سے بڑی کانفرنس ہے نالج بیس کمپنیوں اور اسٹارٹاپس کی مالی معاونت میں اپنی بھرپورحمایت کا اعلان کیا ۔
News Code 5457
آپ کا تبصرہ