2024 میں حرم امام رضا(ع) کے غیرملکی زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات

حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی نورانی اور ملکوتی بارگاہ ہر اس زائر و مجاور کے لئے جو اس بارگاہ کی زیارت سے مشرف ہوتاہے پناہ گاہ ہے ۔

 آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛اس ملکوتی بارگاہ کے زائرین دور درازعلاقوں  اور مختلف ممالک سے شاہِ خراسان کے مرقد مطہر کی زیارت کے لئے آتے ہیں،حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کی انتظامیہ مہمان نوازی کی رسم ادا کرتے ہوئے ان زائرین کو مختلف اور متنوع خدمات فراہم کرتی ہے۔

ذیل میں آپ قارئین کے لئے ایرانی شمسی سال1403 کے آغازسے اب تک غیرملکی زائرین کو دی جانے والی خدمات کا مختصر جائزہ پیش خدمت ہے ۔

ماہ مبارک رمضان کے خصوصی پروگرامز

نئے سال کے ایّام اور عید نوروز ماہ مبارک رمضان میں آنے کی وجہ سے ادارہ غیرملکی زائرین کی انتظامیہ نے اس مبارک مہینے کی مناسبت سے روایتی پروگراموں جیسے ’’ہل ہلالک‘‘ سے نئے سال کا آغاز کیا،یہ روایتی پروگرام ماہ مبارک رمضان کی پہلی رات کو رواق امام خمینی(رح) میں منعقد کیا گیا جس میں بارہ ممالک کے چالیس بچوں اور نوجوانوں نے شرکت کی۔

تینوں شب قدر کی مناسبت سے حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق دارالمرحمہ، رواق دارالرحمہ اور رواق غدیر میں عرب، آذری اور اردو زبان زائرین کے لئے خصوصی دعائیہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا اورعالمی یوم قدس کے موقع پر ’’طوفان الاحرار‘‘ کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی گئی جس میں ’’فتح عشق‘‘ کے عنوان سے کئي زبانوں میں ترانہ پڑھا گیا۔

جشن تکلیف کی تقریبات کا انعقاد

ادارہ غیرملکی زائرین کی انتظامیہ کی جانب سے غیرملکی زائرین کو دی جانے والی ایک اور خدمت شرعی لحاظ سے بالغ ہونے والے بچوں اور بچیوں کے لئے جشن تکلیف کے عنوان سے تقریبات کا انعقاد ہے جن میں دینی وشرعی مسائل سے آگاہ کیا جاتا ہے ۔

اس مناسبت سے مئی2024 میں 26 عرب زبان بچوں کے لئے جن کا تعلق شام،بحرین اور عراق سے تھا جشن تکلیف کا انعقاد کیا گیا اور اسی طرح اپریل2024 میں عالم اسلام کی بچیوں کے لئے سب سے بڑے جشن تکلیف کے عنوان سے حرم امام رضا(ع) میں تقریب کا انعقاد کیا گیا اوردسمبر2024 میں 22 عرب زبان بچیوں نے رواق ملل میں جشن تکلیف کا جشن منایا ان بچیوں  کا تعلق عراق، شام، لبنان اور بحرین سے تھا۔

واضح رہے کہ ان بچوں اور بچیوں کو جن پر نماز اور عبادات واجب ہو گئی تھیں جشن تکلیف کے وقت مختلف ثقافتی تحائف منجملہ نماز کی چادر،جانماز اور تسبیح وغیرہ ہدیہ کی گئی ۔

عشرہ کرامت کے موقع پر محافل جشن کا انعقاد

عشرہ کرامت یعنی حضرت فاطمہ معصومہ(س) اور حضرت امام علی رضا(ع) کی ولادت کے ایّام میں اسلامی ممالک اور دیگرملکوں سے کثیر تعداد میں زائرین حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف ہوتے ہیں ،ان ایّام کے دوران ادارہ غیرملکی زائرین کی انتظامیہ ان زائرین کے لئے خصوصی محافل جشن کا انعقاد کرنے کے ساتھ ساتھ پذیرائی کا بھی اہتمام کرتی ہے ۔

اس سال عشرہ کرامت کے خصوصی جشن اور تقریبات کو ’’شکوہ کرامت‘‘ کے عنوان سے منعقد کیا گیا ان میں جشن میلاد حضرت معصومہ(س) اور جشن میلاد حضرت امام رضا(ع)  سمیت اردو زبان خواتین کے لئے جشن کے خصوصی پروگرام رواق غدیر میں منعقد کئے گئے،آذری زبان زائرین کے لئے عشرہ کرامت کے خصوصی پروگرام رواق دارالرحمہ میں منعقد ہوئے اور عرب زبان زائرین کے خصوصی پروگرام جن میں قصیدہ خوانی اورمحفل شب شعرتھے رواق دارالمرحمہ اور صحن غدیر میں منعقد کئے گئے اس کے علاوہ ثقافتی مقابلوں کا انعقاد اور متبرک رضوی تحائف بھی ان بابرکت ایّام میں ہدیہ کئے گئے ۔

مختلف مناسبتوں پر غیرملکی زائرین کے لئے خصوصی پروگراموں کا انعقاد

اردو زبان زائرین کے لئے شہدائے خدمت کی یاد میں پروگراموں کا انعقاد،’’شہدائے درغربت‘‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والی 9ویں کانفرنس کی ابتدائی نشست کا انعقاد،علمی کانفرنس قدس شریف کی مزاحمت اورنظریات کی حمایت کا جائزہ،اردو زبان زائرین کے لئےشہادت امام جواد(ع) کے موقع پر مجلس عزاء کا انعقاد،22 نئے شادی شدہ جوڑوں کے لئے تقریب کا انعقاد اور 25 غیرملکی جوڑوں کی نکاح کی تقریب جن کا تعلق مڈغاسکر،ہندوستان، شام،برطانیہ،عراق،امریکہ اور فرانس سے تھا،یہ تقریب امیرالمؤمنین حضرت علی (ع) اور حضرت فاطمہ زہراء(س) کے یوم ازدواج کے موقع پر منعقد کی گئی، دعائے عرفہ کا انعقاد، عید سعید غدیر کے موقع پر’’میں علوی ہوں‘‘ کے عنوان سے عالم اسلام کی بچیوں کے لئے  مختلف جشن اور تقریبات کا انعقادجملہ جملہ  ایسے پروگرام ہیں جنہیں ادارہ غیرملکی زائرین کی جانب سے آذری،عرب اور اردو زبان زائرین کے لئے منعقد کیا گیا۔

محرم و صفر کے ایّام میں عزاداری کے مختلف پروگراموں کا انعقاد

محرم و صفر کے ایّام میں دنیا بھر سے اہلبیت اطہار(ع) کے چاہنے والے حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف ہوتے ہیں ان ایّام کے دوران ادارہ غیرملکی زائرین کی انتظامیہ ان غیرملکی زائرین خصوصاً عرب ممالک اور ہندوستان و پاکستان کے زائرین کے لئے عزاداری کے مختلف پروگراموں کا انعقاد کرواتی ہے ۔

عرب زبان نوجوانوں کا سیاہ لباس پہننے کاپروگرام،’’احلیٰ من العسل‘‘ کے عنوان سے اردو زبان زائرین کے لئے خصوصی پروگرام،’’حسینی تحریک کے اتار چڑھاؤ میں خاص افراد کا کردار‘‘ کے عنوان سے خصوصی نشست کا انعقاد،حسینیہ حرم میں اردو زبان اور افغان زائرین کی ماتمی انجمنوں کے لئے عزاداری کا پروگرام،عرب زبان زائرین کے لئے ’’یوم العباس‘‘کا خصوصی پروگرام،عاشورا اور تاسوعا کی عزاداری کے خصوصی پروگرامز،شہید علامہ عارف حسین الحسینی(رح)کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے’’سفیر نور‘‘کے عنوان سے اجتماع کا انعقاد یہ وہ پروگرام ہیں جنہیں محرم و صفر کے ایّام میں منعقد کیا گیا۔

غیرملکی زائرین کے لئے ماہ صفر کے آخری عشرے کے خصوصی پروگرام 

سال بھر میں سب سے زیادہ زائرین ماہ صفر کے آخری عشرے میں حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف ہوتے ہیں ان ایّام کے دوران ادارہ غیرملکی زائرین کی انتظامیہ کی جانب سے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا جن میں ’’رسول خدا(ص) کے سوگ میں‘‘ کے عنوان سے عزاداری کا پروگرام،صحن غدیر میں عرب زبان زائرین کے لئے بین الاقوامی شب شعر کا انعقاد،امام رضا(ع) کے مناظروں کے موضوع پر کانفرنس کا انعقادجس میں لبنان،مصر اور فلسطین سے معروف شخصایت نے شرکت کی اس کے علاوہ ارود زبان زائرین و مجاورین کا عظیم اجتماع،شب شعر اور قرآنی محفل کا انعقاد اور غیرملکی زائرین کی پذیرائی شامل ہے۔

حضرت فاطمہ زہراء(س) کی ولادت اور شہادت کے موقع پر خصوصی پروگراموں کا انعقاد
 ایّام فاطمیہ کے دوران حرم امام رضا علیہ السلام میں مختلف ممالک بشمول عراق اور پاکستان سے ماتمی انجمنیں عزادری کے لئے حاضر ہوئیں اور اس دوران رواق غدیر میں فاطمی خواتین کا عظیم اجتماع منعقد ہوا اور اس کے علاوہ عراق کے فاطمی عزاداروں کا عظیم اجتماع حرم امام رضا(ع) کے رواق دارالمرحمہ میں شب شہادت حضرت زہراء(س) کے موقع پر منعقد کیا گیا۔

اس کے علاوہ یوم  ولادت با سعادت حضرت زہراء(س)کے موقع پر ’’فی رحاب القرآن‘‘ کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس کا موضوع مزاحمت اور جہاد تھا، اس کے علاوہ جشن کے مختلف پروگراموں کا بھی انعقاد کیا گیااس موقع پر شہدائے مزاحمت خصوصاً شہید حاج قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا، یہ وہ سارے پروگرام تھے جو 2024 میں حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کی انتظامیہ کی جانب سے غیرملکی زائرین کے لئے منعقد کئے گئے۔

News Code 5511

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha