آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹرحجت الاسلام والمسلمین سید محمد ذوالفقاری نے بتایا کہ قرآنی فیسٹیول’’فی رحاب القرآن‘‘ کی سلسلہ وار نمائشوں میں پوسٹر اور ٹائپو گرافی کی نمائش شامل تھی جسے ’’مزاحمت، فتح کا روشن راستہ‘‘ کے عنوان سے حرم امام رضا(ع) کے رواق دارالرحمہ کے جوار میں منعقد کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ عراق،بحرین،امارات،ہندوستان،پاکستان اورلبنان جیسے ملکوں کے دس ہزار سے زائد زائرین نے کہ جن مین لبنان میں پیجردہشت گردانہ دھماکوں کے واقعات میں زخمیوں کا ایک گروپ بھی شامل تھا اس نمائش کا دورہ کیا۔
حجت الاسلام ذوالفقاری نے بتایا کہ اس نمائش کا موضوع شہدائے مزاحمت بشمول شہید حاج قاسم سلیمانی، شہید ابومہدی المہندس، شہید یحیٰ سنوار،شہید سید حسن نصر اللہ اور مزاحمتی محاذ کےکئی دیگر شہداء کی سوانح حیات کا تعارف ہے ،یہ نمائش ہدہدمیڈیا انسٹیٹیوٹ کے تعاون سے منعقد کی گئی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ’’مزاحمت؛فتح کا روشن راستہ‘‘ نمائش میں ماہرین فن اور آرٹسٹوں نے غزہ،فلسطین اور لبنان کے مظلوم عوام کی غاصب صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت کو فن پاروں کی صورت میں پیش کیا ہے ۔
آپ کا تبصرہ