آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حجت الاسلام والمسلمین سید محمد ذوالفقاری نے حرم امام رضا(ع) کے غیرملکی زائرین کو دی جانے والی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہر سال اہلبیت اطہار(ع)سے محبت و عقیدت رکھنے والوں کی کثیر تعداد حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف ہوتی ہے اورادارہ غیرملکی زائرین کی کوشش ہوتی ہے کہ ان زائرین کو بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔
انہوں نے اس بات کا ذکرکرتےہوئے کہ غیرملکی زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات مختلف ہیں ،کہا کہ عرب زبان زائرین کو رواق دارالمرحمہ اور دارالرحمہ میں اور اردو زبان زائرین کو رواق غدیر میں اور آذری زبان زائرین کو نئے تعمیر شدہ رواق میں خدمات فراہم کی جاتی ہیں ۔
حجت الاسلام ذوالفقاری نے مزید بتایا کہ غیرملکی زائرین کے لئے جو پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں ان میں حرم امام رضا(ع) کی زیارت، حرم کا تعارف،مذہبی پروگراموں کا انعقاداور حرم امام رضا(ع) کے میوزیمز کا وزٹ وغیرہ شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان پروگراموں کوترتیب دئے جانے کا مقصدغیرملکی زائرین کو بامعرفت اور یادگار زیارت کے مواقع فراہم کرنا ہے جو دور دراز سے حضرت امام علی رضا(ع) کی زیارت کے شوق میں حاضر ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ