آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کے سربراہ نے بتایا کہ چہلم امام حسین(ع) کے ایّام میں غیرملکی زائرین کے لئے حرم امام رضا علیہ السلام کے مختلف صحنوں اور ہالز میں مختلف اور متنوع پروگرامزمنعقد کئے جارہے ہیں۔
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ حرم امام رضا علیہ السلام میں غیرملکی زائرین کو450 خادمین جن میں خواتین او رمرد شامل ہیں مختلف خدمات فراہم کرتے ہیں ۔