نجف اشرف میں لگائے جانے والے موکب امام رضا(ع) کے انچارج جناب ہادی غلامی نے آستان نیوز کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے اربعین حسینی سے دس دن قبل یہ خدمات شروع کر دی تھیں ،جو زائر بھی اس موکب میں آتا ہے وہ امام رضا(ع) کی مہمان نوازی سے مستفید ہوتا ہے ۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ ہم نے زائرین کی خدمت کے لئے حفظان صحت کے تمام اصولوں کو مدّ نظر رکھتے ہوئے دولاکھ اشٹروڈل منگوائے ،جنہیں ان ایّام میں زائرین کےد رمیان تقسیم کیا جارہا ہے ۔
جناب غلامی نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ نجف اشرف کی سخت گرمی میں آستان قدس رضوی کے 20 آفیشلی خادم اورپچاس اعزازی خادم زائرین کا مسکراتے چہروں اور کھلے دل کے ساتھ استقبال کر رہے ہیں اور ان کی بھرپور خدمت میں مصروف ہیں۔
ان کے بقول رضوی خادمین کی خدمت کا یہ صرف ایک چھوٹا سا حصہ ہے ،کاظمین،کربلا اور سامرا جیسے دیگر عراقی شہروں میں بھی متعدد مواکب فعال ہیں جہاں تمام خادم یک زبان اور یک دل ہو کر امام رضا(ع) کے پرچم کے سائےمیں سیدالشہداء حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کے زائرین کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔

ان ایّام میں نجف اشرف میں ایک منفرد اور خاص کیفیت ہے ،امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی نورانی بارگاہ کے جوار میں امام رضا(ع) کے حرم کا متبرک سبز پرچم موکب پر لہرا رہا ہے جو اربعین حسینی کے زائرین کو مشہد مقدس کی خوشبو کا احساس دلاتا ہے ،یہ رضوی خادموں کا موکب ہے جو پہلی بار اس شہر میں لگایا گیا ہے جس میں زائرین کے لئے کرامت و محبت کا رنگین دسترخوان بچھایا گیا ہے ۔
News Code 6960
آپ کا تبصرہ