حرم امام رضا علیہ السلام کے شعبہ کفشداری کے اعزازی خادموں نے کاظمین میں موکب لگایا ہے جس میں اربعین حسینی پر آنے والے زائرین کو مختلف خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ان ایّام میں نجف اشرف میں ایک منفرد اور خاص کیفیت ہے ،امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی نورانی بارگاہ کے جوار میں امام رضا(ع) کے حرم کا متبرک سبز پرچم موکب پر لہرا رہا ہے جو اربعین حسینی کے زائرین کو مشہد مقدس کی خوشبو کا احساس دلاتا ہے ،یہ رضوی خادموں کا موکب ہے جو پہلی بار اس شہر میں لگایا گیا ہے جس میں زائرین کے لئے کرامت و محبت کا رنگین دسترخوان بچھایا گیا ہے ۔
عراق کے صوبہ دیالہ سے تعلق رکھنے والے 70 موکب داروں نے روضہ منورہ امام رضا علیہ السلام پر حاضری دی اوران کے لئے ترتیب دیئے گئے ثقافتی پروگرام میں بھی شرکت کی ،اس دوران آستان قدس رضوی کی کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹرکی موجودگی میں انہیں متبرک تحائف سے نوازا گیا۔
ایّام اربعین حسینی کے موقع پر مسلمانوں کے عظیم اجتماع کے انعقاد کے لئے حرم امام رضا(ع) سے وابستہ مجموعہ آستان قدس رضوی ایران اور عراق کے ۹۰ موکبوں پر زائرین کو خدمات فراہم کرے گا۔