نجف اشرف میں حضرت امیرالمؤمنین امام علی علیہ السلام کے حرمِ مطہر میں بارش کا برسنا گویا آسمان کو بھی مولائے متقیان سے عقیدت و محبت کی اس ضیافت میں شریک کر رہا ہے۔ بارش کے قطرے سنہری گنبد، ایوان اور حرم کے صحنوں پر برستے ہیں اور اس بارگاہِ ملکوتی کی فضا کو تازگی بخشتے ہوئے رحمتِ الٰہی کی بارش اور حرمِ علوی کی عظمت کے حسین امتزاج کا منظر پیش کرتے ہیں۔ یہاں آسمانی بارش کے سائے میں عاشق دل، امیرالمؤمنین علیہ السلام کے جوار میں سکون تلاش کرتے ہیں۔