رضوی خادموں کا قافلہ؛ ایرانی و عراقی اقوام کے لئے وحدت کا منادی

حرم امام رضا(ع) کے خدام کا کاروان مسلسل پانچویں سال سے حرم رضوی کے متبرک پرچم اور کئی تحائف لے کر عراق جا رہا ہے ،یہ کاروان اپنے اس سفر کے دوران جہاں چہلم امام حسین (ع)پر لگائے جانے والے موکبوں کی تجلیل و تکریم کرے گا وہیں ایرانی اور عراقی اقوام کے لئے وحدت کا پیغام بھی دے گا۔

کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی اربعین کمیٹی کے سیکرٹری احمد میرزادہ نے آستان نیوز کو بتایا کہ یہ کاروان مسلسل پانچویں سال سے اربعین کے موقع پر عراق جارہا ہے ان خدام میں حرم امام رضا(ع) کے قالین بچھانے والے شعبے کے خدام، کفشداران،دربانان اور منقبت خوان سمیت علماء بھی ساتھ میں ہوتے ہیں ، جوعراقی موکبوں میں جا کر انہیں متبرک تحائف سے نوازتے ہیں انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت ایرانی عوام کی  جانب سے عراقی موکب داروں کو امن  وسلامتی کے پیغام دینے کے ساتھ ساتھ ان سے محبت و عقیدت کا اظہار کیا جاتا ہے جس سے دشمن کی جانب سے دونوں مسلم مملک کی عوام کے درمیان اختلافات اور دراڑ پیدا کرنے کی سازشیں مکمل طور پر ناکام ہوں گی۔ 
اس سال  نجف سے کربلا کے راستے کے علاوہ بصرہ سے کربلا کے درمیان لگائے جانے والے موکبوں پر بھی یہ کاروان جائے گا، اس کاروان میں خدام کو مختلف گروپوں میں تقسیم کیا گیا اور ہر گروپ پندرہ افراد پر مشتمل ہے ۔
خدام  کا یہ کاروان یکم صفر سے شلمچہ بارڈر کے ذریعہ عراق میں داخل ہوا ہے اور بصرہ، ناصریہ، حلہ ، دیوانیہ ، نجف ، کاظمین اور سامراء کے راستے پر لگائے گئے موکبوں کے موکب داروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرے گا۔ 
انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد حضرت سید الشہداء(ع)اور اہلبیت(ع) کے نام پر خدمت کی ثقافت کو فروغ دینا ،ایرانی و عراقی عوام کے مابین بھائی چارے اور اتحاد کے رشتے کو مضبوط بنانا اوردشمن کی جانب سے دونوں مسلم ممالک کے مابین دراڑ پیدا کرنے کی سازشوں کو ناکام بنانا قرار دیا ۔ 
آستان قدس رضوی کے اس اقدام کو گذشتہ چار برسوں میں عراقی موکب داروں کی جانب سے بہت زیادہ سراہا گیا ہے ۔ 
آستان قدس رضوی کی کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی اربعین کمیٹی کے سیکرٹری نے بتایا کہ گذشتہ چار برسوں کے دوران 1600 سے زائد عراقی موکب داروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ 
یہ اقدام دونوں دوست ممالک کی عوام کےمابین ثقافتی اور مذہبی رشتے کو مضبوط بناتا ہے اور دشمنو کی تفرقہ انگیزی کے خلاف اتحاد و مزاحمت کے پیغام کو فروغ دیتا ہے ۔ 

News Code 6915

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha