انٹرنیشنل یونیورسٹی امام رضا(ع) کے چانسلر ڈاکٹر ابراہیم دانشی فر کی راہنمائی میں یونیورسٹی کا کاروان ’’ الی بیت المقدس‘‘ شلمچہ بارڈر کی طرف روانہ ہو گیا تاکہ بصرہ یونیورسٹی کے موکب پر جا کر زائرین کی خدمت کر سکے۔
حرم امام رضا(ع) کے خدام کا کاروان مسلسل پانچویں سال سے حرم رضوی کے متبرک پرچم اور کئی تحائف لے کر عراق جا رہا ہے ،یہ کاروان اپنے اس سفر کے دوران جہاں چہلم امام حسین (ع)پر لگائے جانے والے موکبوں کی تجلیل و تکریم کرے گا وہیں ایرانی اور عراقی اقوام کے لئے وحدت کا پیغام بھی دے گا۔
آستان قدس رضوی کی کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے سربراہ نے بتایا کہ ایران و عراق میں لگائے جانے والے ۹۰ موکب؛ سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے زائرین کو خدمات فراہم کرنے کے لئے مکمل طور پر آمادہ ہیں.