حرم امام رضا علیہ السلام کے شعبہ کفشداری کے اعزازی خادموں نے کاظمین میں موکب لگایا ہے جس میں اربعین حسینی پر آنے والے زائرین کو مختلف خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔
حرم امام رضا(ع) کے خدام کا کاروان مسلسل پانچویں سال سے حرم رضوی کے متبرک پرچم اور کئی تحائف لے کر عراق جا رہا ہے ،یہ کاروان اپنے اس سفر کے دوران جہاں چہلم امام حسین (ع)پر لگائے جانے والے موکبوں کی تجلیل و تکریم کرے گا وہیں ایرانی اور عراقی اقوام کے لئے وحدت کا پیغام بھی دے گا۔
حضرت ابا عبد اللہ الحسین(ع) کے چاہنے والوں کے دل چہلم امام حسین(ع) پر جانے کے لئے تڑپ رہے ہیں ،کربلا پر ختم ہونے والی تمام سڑکیں زائرین سے بھری نظر آتی ہیں ،اس موقع پر حرم امام رضا(ع) کے کفشدار خادمین(زائرین کے جوتوں کی حفاظت پر مامور) نے زائرین کی خدمت کے لئے کاظمین میں موکب لگایا ہے ۔