آستان قدس رضوی کے متولی نے عصر حاضر کے انسان کی نجات کا راستہ مکتب اہلبیت(ع) کی طرف پلٹنا قرار دیتے ہوئے کہا کہ امام رضا(ع) کے مکتب میں انسانی کرامت کا سرچشمہ خدائی فطرت ہے ۔
عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ جدید اسلامی تہذیب کی تشکیل کے لئے دینی مدارس اور دانشوروں کو اس سے متعلق نظریہ سازی میں حصہ لینا چاہئے ،انہوں نے عالمی کانگریس امام رضا(ع) کے انعقاد کا ہدف و مقصد، رضوی تعلیمات پر مبنی تہذیب سے متعلق نظریہ پیش کرنا جانتے ہوئے کہا کہ ہمیں جدید اسلامی تہذیب کے حصول کے لئے دینی تعلیمات کی طرف جانا ہوگا اور رضوی تعلیمات پر نظر ثانی کرنی ہوگی تاکہ جدید اسلامی تہذیب کی تعمیر کا نقشہ بنانے کے لئے ضروری لٹریچر فراہم کیا جا سکے۔