آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کی کاوشوں سے حضرت امام رضا(ع) عالمی کانفرنس کے انعقاد سے قبل منعقد کئے جانے والے دوسرے ابتدائي اجلاس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ۷ غیرملکی مہمان خطاب کریں گے۔
آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے سربراہ اور حوزہ علمیہ و یونیورسٹیوں کے ممتاز اور فعال اساتذہ اور اسکالروں کی موجودگی میں تہران یونیورسٹی کی عالمی اسٹڈیز فیکلٹی میں امام رضا(ع) عالمی کانگریس کی علمی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔