عدل و انصاف
-
آج کی دنیا انصاف سے خالی ہے ؛ بیروت کے امام جمعہ کا بیان
لبنان کے شہر بیروت کے امام جمعہ نے کہا کہ عدل و انصاف کے قیام کی اہمیت اس لئے زیادہ ہے کیونکہ ناانصافی کی وجہ سے دنیا میں بہت سارے مسائل پائے جاتے ہیں بلکہ یوں کہا جا سکتا ہے کہ آج کی دنیا انصاف سے خالی ہے ۔
-
پانچویں حضرت امام رضا(ع) عالمی کانگریس کے دوران منعقد کی جانے والی خصوصی نشستوں کی مختصر رپورٹ
پانچویں حضرت امام رضا(ع) عالمی کانگریس مؤرخہ۱۳۔۱۴ مئی ۲۰۲۴ بروز پیر اور منگل کومنعقد کی گئی،اس دو روزہ عالمی کانگریس کے پہلے دن آستان قدس رضوی کے علمی و ثقافتی ادارہ کی عمارت میں ۶ نشستوں کا انعقاد کیا گیا جن میں ۲۶افراد نے اپنے اپنے مقالات پیش کئے۔
-
حجت الاسلام مروی؛
عصر حاضر کا انسان ایسے بیانئے کا پیاسا ہے جس سے حقیقی انصاف فراہم ہو
حرم امام رضا(ع) کے متولی نے اس بات کا ذکرکرتےہوئے کہ عدل و انصاف کے قیام کا مکمل اور مؤثر ترین نسخہ امام رضا(ع) اور اہلبیت(ع) کےفرامین اور کلام میں پیش کیا جا چکا ہے ،کہا کہ عصر حاضر کا انسان ایسے بیانئے اور نظرئے کا پیاسا ہے جس سے حقیقی انصاف فراہم ہو ۔
-
پانچویں حضرت امام رضا (ع) عالمی کانگریس کے لئے مجتہدین اور فقہاء کے پیغامات
پانچویں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) جس کا آغاز مؤرخہ13 مئی 2024 بروز پیر کو ہوا اور دو دن تک جاری رہی اس کے لئے مجتہدین اور فقہاءنے عدل و انصاف کے موضوع پر الگ الگ پیغامات ارسال کئے
-
عدالت،انبیاء کی بعثت کے بنیادی مقاصد میں سے ہے
آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے سربراہ نے عدل وانصاف کو انبیائے کرام کی بعثت کے بنیادی مقاصد میں سے قرار دیتے ہوئے کہا کہ خاندان کی صحیح کارکردگی معاشرے کی سلامتی کی ضامن ہے اورقرآن و اہلبیت(ع) کے دستورات کے مطابق خاندانی اور ازدواجی زندگی کی بنیاد عدل وانصاف اور فریقین کے باہمی حقوق کی رعایت کرنے پر مبنی ہے۔
-
اسلامی تہذیب کی تشکیل کے لئے ایک بنیادی شرط عدالت ہے
اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے شعبہ انقلاب اور جدید اسلامی تہذیب کے ڈائریکٹر نے کہا کہ عدل وانصاف؛ امامت کے لئے شرط اوراسلامی تہذیب کی اہم ترین خصوصیت ہے ۔
-
عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کے انعقاد کا مقصد قرآنی بنیادوں پر عدل و انصاف کا قیام ہے
عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کے جنرل سیکرٹری نے کانگریس کے پانچویں دورے کے ماٹو یا شعار’’عدالت سب کے لئے،ظلم کسی پر نہیں‘‘ کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ موجود حالات میں عدل و انصاف کے قیام اورحقیقت کے حصول کے لئے باہمی ہمفکری کرنا اورعدل وانصاف پر مبنی نظریات اورطرز عمل کو فروغ دینا،عدل وانصاف کے موضوع میں قرآن کو محور و مرکز بنانا،ظلم اور سماجی امتیازات کے خاتمے کا راستہ تلاش کرنا اور امام رضا(ع) کے توحیدی اور عدل وانصاف کے فروغ پر مبنی افکار و نظریات کے تحت تمام افکار و نظریات کو یکجا کرنااس کانگریس کےانعقاد کے اہم ترین اہداف و مقاصد ہیں۔