ٓستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ یہ تقریب مؤرخہ8 مئی 2025 بروز جمعرات کومنعقد کی گئی جس کا مقصد روحانی باپ یعنی استاد کے مقام کو اجاگر کرنا اور 135 خاتون اساتذہ اور12 مرد اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
ایران میں مقیم افغانستانیوں کی سماجی و ثقافتی فاؤنڈیشن کے سربراہ حجت الاسلام ڈاکٹر وحیدی نے پروگرام کے آغاز پر عشرہ کرامت کے فضائل بیان کئے اور آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کا شکریہ ادا کیا۔
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے استاد کے منفرد کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آئندہ نسل کی تربیت اور دینی و اخلاقی اقدار کو نئی نسل میں منتقل کرنے میں استاد کا اہم کردار ہوتا ہے ،استادمیراث انبیاء کے وارث ہوتے ہیں اس لئے اساتذہ کی تکریم اور احترام در حققیت انسانیت کا احترام ہے ۔
تقریب کے دوران ایک استاد نے ’’لائیو پینٹنگ‘‘ کا مظاہرہ کیا جس میں انہوں نے گنبد اور میناروں کے ساتھ ساتھ شہید رئیسی کی تصویر بنائی۔
اس تقریب میں امام رضا(ع) کی شان میں منقبتیں پڑھی گئیں اور اختتام پر 8 اساتذہ کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا ، اس کے علاوہ تمام شرکاء کو حرم امام رضا(ع) کے تبرکات بھی دیئے گئے ۔

آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کے تعاون سے ہفتہ استاد اور امام رضا(ع) کی ولادت با سعادت کے موقع پر پرائمری اسکولوں کے 147افغان اساتذہ کو حرم امام رضا(ع) میں خراج تحسین پیش کیا۔
News Code 6370
آپ کا تبصرہ