آستان نیوز کی رپورٹ کےمطابق؛ اسپیشل اکنامک زون سرخس کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب محمد رضا رجبی مقدم نےصوبہ خراسان رضوی انڈسٹری،معدن و تجارتی محکمہ کے ڈائریکٹر جنرل کے ہمراہ ہرات چیمبر آف کامرس اینڈ انویسٹمنٹ کے سربراہ جناب یونس قناوتی کی سربراہی میں افغانستان کے ایک تجارتی وفد سے ملاقات کی اور اس دوران انہوں نے سرخس کے اسپیشل اکنامک زون کی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی خطے سرخس میں افغانستان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے حوالے سے منفرد صلاحیتیں پائی جاتی ہیں ،دوطرفہ تجارتی صلاحیتوں کو فعال کر کے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی توازن کو بلندیوں پر پہنچایا جا سکتا ہے ۔
انہوں نے مزید یہ کہا کہ فی الحال ہراتی سرمایہ کاروں کی جانب سے خطے میں غیرملکی سرمایہ کاری کی کئی کامیاب مثالیں موجود ہیں ،ان میں پتھر کی پروسیسنگ کے بڑے یونٹس، کپڑوں کی پیداوار اور بڑے پیمانے پر اسٹوریج وغیرہ شامل ہیں۔
اقتصادی ترقی کی راہ میں باہمی تعاون
ہرات چیمبر آٖ ف کامرس اینڈ انویسٹمنٹ کے سربراہ نےاس ملاقات کے دوران سرخس اکنامک زون کی اسٹریٹجک پوزیشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سرخس جو کہ وسطیٰ ایشیائی دروازے کے طور پرعلاقائی تجارت میں اہم کردارادا کر رہا ہے ۔
جناب یونس قنواتی نے مزید یہ کہا کہ اقتصادی ورکنگ گروپ کو تشکیل دے کر ہم سرخس کے خصوصی اقتصادی زون کی صلاحیتوں پر پہلے سے زیادہ توجہ مرکوز کریں گے۔
واضح رہے کہ اس ملاقات میں فریقین نے اقتصادی انفراسٹرکچر کی ترقی، افغان سرمایہ کاروں کے داخلے کے عمل کو آسان بنانے اور دو طرفہ تجارتی ترقی کے لئے خصوصی مراعات دینے پر زور دیا۔
سرخس اسپیشل اکنامک زون کے منیجنگ ڈائریکٹر نےہرات کے چیمبر آف کامرس اینڈ انویسٹمنٹ کے سربراہ سے ملاقات کی اور دونوں فریقین نے اس ملاقات کے دوران اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
News Code 5400
آپ کا تبصرہ