عالمی کانگریس امام رضا(ع) شیعہ ثقافت کا دوبارہ مطالعہ کرنے کا بہترین موقع ہے ؛ حجت الاسلام سعید رضا عاملی

عشرہ کرامت کی مناسبت سے چھٹی عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کی چوتھی نشست آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے تعاون سے مؤرخہ 5مئی2025 بروز سوموار کو حرم امام رضا علیہ السلام میں منعقد کی جائے گی جس میں ایران کے صدر مملکت سمیت 21ممالک کے نمائندگان شرکت فرمائیں گے۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ چھٹی عالمی کانگریس امام رضا(ع) کے علمی سیکرٹری نے تہران میں واقع ملک میوزیم میں منعقد ہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی کی علمی کمیٹی کی منظوری سے اس دفعہ عالمی کانگریس کا انعقاد رضوی تعلیمات اور مفاہیم پر زور دیتے ہوئے اور اہلبیت(ع) کی تعلیمات سے مستفیدہوتے  جو کہ الہی رول ماڈل ہیں انسانی کرامت اورانسانی  حقوق کے موضوع پر منعقد کی جائے گی تاکہ عصر حاضر کے انسان کی بنیادی ضروریات کا جواب دیا جا سکے۔
حجت الاسلام سعید رضا آملی نے کہا کہ ایک ایسا دور جس میں الہی اقدار اور نجات بخش قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہورہی ہے ،ہر قسم کے تشدد کا ارتکاب کیا جا رہا ہے ،غزہ میں نسل کشی کی جارہی ہے ،اس دور میں ہم امام رضا(ع) چھٹی عالمی کانگریس  کے ذریعہ شیعہ ثقافت کی از سر نو تشریح اورمطالعہ کر کے ایک قابل تقلید قانونی نظام کو پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
کانگریس کے موضوعات
 جناب آملی نے کانگریس کا پہلا موضوع تعلیمات اہلبیت (ع) خصوصاً امام رضا(ع) کی تعلیمات سے ماخوذ انسانی کرامت اور حقوق قرار دیا اور کہا کہ اس حصے میں انسانی کرامت ،آئمہ کے فکری نظام میں اس کی نوعیت اور جہتیں کیا ہے ، اسلام میں حقوق اور انسانی وقار کا فلسفہ،انسانی کرامت اور حیثیت کا احترام،توحید پرست مذاہب میں انسانی حقوق اور باہمی ذمہ داریوں کی ترقی کی بنیادوں کی شناخت، سیکولر انسانی حقوق کے نظریات اور اسلامی فریم ورک کے ساتھ انسانی حقوق کے تقابلی مطالعہ اور انفرادی تعلقات کی ضمانت،امت مسلمہ میں شہری حقوق،جبر و تشدد اور انسانوں کی توہین کا جائزلیا جائے گا۔
انسانی کرامت کے مختلف پہلوؤ
عالمی کانگریس امام رضا(ع) کے علمی سیکرٹری نے انسانی کرامت کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ خدا کی جانب سے انسانی حقوق کی پاسداری سے متعلق معاملات،بندہ ہونے کا حق اور خدا کی بندگی کا حق، نماز، روزہ، زکواۃ ، خمس کی شکل میں احکام الہیٰ کی پیروی کا حق، نیکی کا حکم اور برائی سے منع کرنا، انفرادی ذمہ داریوں اور سماجی تعیینات پرتوجہ مرکوز کی گئی ہے ۔
اس کے علاوہ سماجی کے انصاف کا قیام، دوسروں کے انفرادی اور سماجی حقوق پر جبر اور تجاوز سے گریز، اخلاقیات کی پاسداری اور دوسروں کے حقوق کے احترام کی بنیاد فراہم کرنے اور انسانی کرامت کی بنیاد فراہم کرنے اور انسانی وقار کے احترام کے ساتھ فرد اور معاشرے کو سربلند کرنے جیسے موضوعات شامل ہیں۔
جناب آملی نے اس کانگریس کا تیسرا موضوع امام رضا(ع) کی تہذیبی افکار میں انسان کے بنیادی حقوق اوراہلبیت(ع) کامکتب جانتے ہوئے کہا کہ اس حصے میں زندگی کا حق،انفرادی اور مدنی حقوق،خاندان کے حقوق اور ذمہ داریاں،سیاسی حقوق،سماجی و ثقافتی حقوق،معاشی حقوق،سماجی گروپوں کے حقوق کی خصوصی حمایت، معذوروں کے حقوق کی حمایت،مخصوص آبادی کے حقوق،انسانی حقوق اور ماحولیاتی حقوق کا جائزہ لیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس کانگریس کا ایک اور موضوع انسانی کرامت اور حقوق کے تحفظ میں اسلامی روایت کے احیاء کے مواقع اور چیلنجز ہے اس حصے میں سیکولر انسانی حقوق پر تنقید اور جامع انسانی حقوق کی بے توقیری کے خطرات، معاصر دنیا میں انسانی حقوق اور وقار کو درپیش چیلنجز،استعمار کا مقابلہ، امتیازی سلوک، انسانوں کا استحصال، مکالمے کا کردار اور انسانی حقوق اور وقار کو مضبوط بنانے کے لئے عالمی کاوشیں،میڈیا کی اہمیت،انسانی حقوق اور کرامت کو فروغ دینا اور بہتر بنانا اور خاص طور پر اسلامو فوبیا کا جائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس کانگریس کی افتتاحی تقریب پانچ مئی 2025 بروزسوموار کو ہوگی ۔
  رضوی تعلیمات کو فروغ دینے کا بہترین موقع
 آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے سربراہ نے امام رضا(ع) عالمی کانگریس کو گذشتہ سالوں میں آستان قدس رضوی کی اہم اور مؤثر تقریبات میں شمار کرتے ہوئے کہا کہ اس تنظیم کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی یہ کانفرنسیں رضوی طرز زندگی اور تعلیمات کو فروغ دینے کا بہترین موقع ہے ۔
جناب عبد الحمید طالبی نے عشرہ کرامت کے دوران آستان قدس رضوی کے پروگراموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس عشرے میں آستان قدس رضوی کے اہم مقاصد میں سے ایک ثقافتی اور روحانی پروگراموں کو فروغ دینا،معاشرے میں عوامی جوش و خروش اور خوشی کا ماحول پیدا کرنا  ہے ، اس سال عشرہ کرامت کا شعار اور نعرہ’’امام رضا(ع) کا ایران‘‘ ہے ، ہمیں ایران میں آٹھویں امام(ع) کی موجودگی پر خدا کا شکر گزار ہونا چاہئے۔

News Code 6268

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha