چھٹی عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کے سیکرٹری نے کہا کہ انسانی حقوق کا منشورتوحیدی بنیادوں سے خالی ہے اس لئے انسانوں کوحقیقی مفادات فراہم نہیں کر سکتا جس کا نتیجہ دنیا میں ظلم اور نسل کشی کا تسلسل ہے ۔
عشرہ کرامت کی مناسبت سے چھٹی عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کی چوتھی نشست آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے تعاون سے مؤرخہ 5مئی2025 بروز سوموار کو حرم امام رضا علیہ السلام میں منعقد کی جائے گی جس میں ایران کے صدر مملکت سمیت 21ممالک کے نمائندگان شرکت فرمائیں گے۔
رضوی یونیورسٹی آف اسلامک سائنسز کے شعبۂ تحقیق کی جانب سے یونیورسٹیوں کے طلباء کے مختلف شبہات کا ازالہ کرنے کیلئے "اندیشۂ رضوان" نامی سائٹ کی رونمائی تقریب منعقد ہوئی۔