آستان قدس رضوی کے یوتھ انسٹیٹیوٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ آستان قدس رضوی کی جانب سے مختلف کاروان ’’زیر سایہ خورشید‘‘ کے عنوان سے ایران کے دوہزار شہروں سمیت دنیا کے ۹ ممالک میں مجموعی طور پر چار ہزار جشن اور تقریبات کا اہتما م کیا گيا ہے ۔
آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کے سربراہ نے بتایا کہ اس ادارے کی جانب سے عشرہ کرامت کے ایّام میں زیارت سے مشرف ہونے والے غیرملکی زائرین کے لئے متعدد خصوصی پروگرام ترتیب دئے گئے ہیں ۔
عشرہ کرامت کے موقع پرحرم امام رضا علیہ السلام میں محافل میلاد ، خصوصی عوامی جشن اور متعدد تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا
اس کے علاوہ ان ایّام میں مذہبی و ثقافتی منصوبوں کا افتتاح اورغیرملکی زائرین کے لئے مختلف تقریبات بھی خاص طور پر منعقد کی جائيں گي
کریمہ اہلبیت حضرت فاطمہ معصومہ(س) کے یوم ولادت با سعادت کی مناسبت سے آستان قدس رضوی کی کارپٹ کمپنی کے توسط سے بنی۱۶۲ نہایت نفیس اور قیمتی قالینوں کو بہن کے یوم ولادت پر بھائی کی جانب سے تحفہ کے طور پر حرم امام رضا(ع) کی جانب سے حرم حضرت معصومہ(س) کو ہدیہ میں ارسال کی گئیں۔