انسانی کرامت
-
آیت اللہ احمد مروی: عزت و وقار کو برقرار رکھنے میں امام رضا(ع) کا طرز عمل آستان قدس رضوی کی سماجی خدمات میں رول ماڈل ہے
آستان قدس رضوی کے متولی نے اس بیان کے ساتھ کہ آستان قدس رضوی میں سماجی خدمات فراہم کرتے وقت انسانی کرامت اور عزت و وقار کو محفوظ رکھا جائے اورغریبوں کی مدد کے وقت اسے ایک ترجیحی اصل کے طور پر اپنایا جائے۔
-
عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) ،رضوی تعلیمات کی بنیاد پر اسلامی معاشرے کا حصول چاہتی ہے ؛ ڈاکٹر عبد الحمید طالبی
آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے سربراہ نے چھٹی عالمی کانگریس حضرت رضا (ع) کی بین الاقوامی کانفرنس کے دوران کہا کہ حضرت رضا(ع) عالمی کانگریس رضوی تعلیمات کی بنیاد پر اسلامی معاشرے کا حصول چاہتی ہے ۔
-
اہلبیت(ع) کے مکتب کی طرف پلٹنا، عصر حاضر کے انسان کی نجات کا واحد راستہ ہے ؛ آیت اللہ احمد مروی
آستان قدس رضوی کے متولی نے عصر حاضر کے انسان کی نجات کا راستہ مکتب اہلبیت(ع) کی طرف پلٹنا قرار دیتے ہوئے کہا کہ امام رضا(ع) کے مکتب میں انسانی کرامت کا سرچشمہ خدائی فطرت ہے ۔
-
’’انصاف سب کے لئے اور ظلم و ناانصافی کسی کے لئے نہیں‘‘ اس کو زندگی کا دستور العمل ہونا چاہئے ؛ ڈاکٹر مسعود پزشکیان
چھٹی عالمی کانگریس کی بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایران کےصدر مملکت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’انصاف سب کے لئے اور ظلم و نا انصافی کسی کے لئے نہیں‘‘ اس کو زندگی کا دستور العمل ہونا چاہئے ۔
-
عالمی کانگریس امام رضا(ع) شیعہ ثقافت کا دوبارہ مطالعہ کرنے کا بہترین موقع ہے ؛ حجت الاسلام سعید رضا عاملی
عشرہ کرامت کی مناسبت سے چھٹی عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کی چوتھی نشست آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے تعاون سے مؤرخہ 5مئی2025 بروز سوموار کو حرم امام رضا علیہ السلام میں منعقد کی جائے گی جس میں ایران کے صدر مملکت سمیت 21ممالک کے نمائندگان شرکت فرمائیں گے۔
-
چھٹی عالمی کانگریس امام رضا(ع) کے پہلے خصوصی اجلاس کا انعقاد
آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کی کاوشوں سے ’’انسانی عزت و وقار اور انسانی حقوق‘‘ کے موضوع پر چھٹی عالمی کانگریس امام رضا(ع) کے پہلے خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا۔
-
خواتین کے حقوق کے دفاع کا نعرہ، مغرب کا سب سے بڑا جھوٹ اور دھوکہ ہے ؛آیت اللہ احمد مروی
حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نے خواتین کی عزت و آبرو کے تحفظ کو سماج میں ان کی مؤثر موجودگی کا ضامن قرار دیتے ہوئے کہا کہ مغربی تہذیب ایک طرف سے خواتین کی عزت و وقار کو مجروح کرتی ہے اور دوسری طرف خواتین کے حقوق کا دم بھرتی ہے ،یہی چیز مغربی تہذیب کا سب سے بڑا دھوکہ اور جھوٹ ہے ۔انسانی کرامت اور خاندانی چیلنجز