صوبہ خوزستان اور آستان قدس رضوی کے مابین ثقافتی تعاون کو بڑھانا اورحرم امام رضا(ع) کی بین الاقوامی سرگرمیوں کو فروغ دینا

آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹر آستان قدس رضوی کے ساتھ صوبہ خوزستان کے ثقافتی تعاون کو مضبوط بنانے اور روضہ امام رضا(ع) کی بین الاقوامی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے مقصد سے صوبہ خوزستان تشریف لے گئے ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹر،ماہرین اور سربراہان پر مشتمل ایک وفد خوزستان تشریف لے گیا تاکہ عرب زبان خطباء، شعراء اور ذاکرین اہلبیت(ع)کی شناخت کرکے انہیں راغب کیا جاسکے۔
یہ سفر حرم امام رضا علیہ السلام کے پروگراموں کے لئے عرب زبان افراد سے استفادہ کرنے اور ثقافتی سفارت کاری کو مستحکم بنانے کے مقصد سے کیا گیا۔
صوبہ خوزستان کے واعظین اور مبلغین کمیونٹی کی دعوت اور اس صوبے کے ثقافتی اور اسلامی ارشاد کےڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے جناب ڈاکٹر ذوالفقاری خوزستان تشریف لے گئے اور وہاں پر سب سے پہلے صوبے کے ثقافتی اور اسلامی ارشاد کے ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جناب ڈاکٹر حسین براتی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اس نشست کے دوران ڈاکٹر براتی نے آستان قدس رضوی کے ساتھ بین الاقوامی تعلقات بڑھانے خصوصاً عراق جیسے ہمسایہ ملک کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے لئے مکمل طور پر آمادگی کا اظہار کیا اور تعلقات کو فروغ دینے میں ثقافتی سفارت کاری پر بھی زور دیا۔
اس سفر کے دوران ایک سو عرب خطباء کا جائزہ لیا گیا جن میں سے بعض افراد کے لئے باقاعدہ فائل تشکیل دی  گئی اور اسی طرح 40 کے قریب شعراء اور ذاکرین اہلبیت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اس سفر کے دوران ڈاکٹر ذوالفقاری حرم امام رضا(ع) کے دو مرحوم خطباء کے گھر بھی تشریف لے گئے اور اہلخانہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
سفر کے اختتام پر اس وفد نے صوبہ خوزستان میں تعینات ولی فقیہ کے نمائندے آیت اللہ عبد النبی موسوی فرد سے بھی ملاقات کی اورغیرملکی زائرین کو دی جانے والی خدمات کے حوالے سے ان کے بیانات  اور راہنمائیوں سے مستفید ہوئے ۔
آیت اللہ موسوی فرد نے آستان قدس رضوی کے اس اقدام کو سراہاتے ہوئے صوبہ خوزستان کے واعظین و مبلغین کمیونیٹی کے ساتھ بھرپور تعاون کا بھی اعلان کیا۔
واضح رہے کہ یہ سفر آستان قدس رضوی اور صوبہ خوزستان کے مابین ثقافتی تعلقات کو مستحکم بنانے اور حرم امام رضا علیہ السلام کی بین الاقوامی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے بہت مؤثر اور اہم اقدام تھا۔

News Code 6193

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha