امام رضا(ع) کپ کے بین الاقوامی ٹریک اینڈ فیلڈ مقابلوں میں 145ایرانی اور غیرملکی کھلاڑیوں کی شرکت

امام رضا(ع) کپ بین الاقوامی ٹریک اینڈ فیلڈ مقابلوں کا چوتھا ایڈیشن 25 اور26 اپریل2025 بروزجمعہ و ہفتہ کو منعقد کیا گیا جس میں 145 ایرانی اور غیرملکی مرد ایتھلیٹس نے شرکت فرمائی ، یہ بین الاقوامی مقابلے مشہد مقدس میں واقع امام رضا(ع) اسٹیڈیم میں منعقد کئے گئے ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آستان قدس رضوی کے فزیکل ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب رضا امین زادہ نے بین الاقوامی ٹریک اینڈ فیلڈ مقابلوں کے انعقاد کا ذکر کرتے ہوئے کہا بتایا کہ یہ مقابلے بروز جمعہ سے امام رضا(ع) اسٹیڈیم میں شروع ہوئے جن میں 9 ممالک کےکھلاڑیوں نے شرکت فرمائی جن میں سے 45 کھلاڑی ایرانی اور 80 کھلاڑیوں کا تعلق دوسرے ممالک سے تھا۔
جناب امین زادہ نے ان مقابلوں کی افتتاحی تقریب پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان مقابلوں کی افتتاحی تقریب حرم امام رضا(ع) کے صحن جمہوری میں بوقت عصر چار بجے ایران کے ٹریک اینڈ فیلڈ کے 25 تجربہ کار اور بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ شروع ہوئی ،یہ کھلاڑی حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف ہونے کے بعد آیت اللہ واعظ طبسی روڈ سےپیدل امام رضا(ع) اسٹیڈیم کی طرف بڑھے۔
آستان قدس رضوی کی کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے فزیکل ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور خراسان رضوی ایتھلیٹکس کمیٹی کےسربراہ جناب رضا امین زادہ نے بتایا کہ ان مقابلوں کی افتتاحی تقریب کو براہ راست نشر کیا جائے گا ۔
جناب امین زادہ نے مزید یہ بتایا کہ ہم ان بین الاقوامی مقابلوں کے انعقاد کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں یہ مقابلے ایران اور شہر مشہد مقدس کی ثقافتی صلاحیتوں کو متعارف کرانے کا بہترین موقع ہے  ۔
قابل توجہ ہے کہ امام رضا(ع) اسٹیڈیم 25 ہزارنشستوں پر مشتمل ہونے کی وجہ سے مغربی ایشیا کا سب سے لیس کمپلیکس ہے اور اسٹیڈیم کا تارتان ٹریک ملک کے اعلیٰ ترین ایتھلیٹکس ٹریکس میں سے ہے ایک ہے جس میں 8 ریسنگ لائنز ہیں اور تمام ٹریک اینڈ فیلڈ ایونٹس کے مقابلوں کی صلاحیت ہے ۔

News Code 6180

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha