آستان قدس رضوی کے مرکز برائے قرآنی امور کے ڈائریکٹر نے آستان نیوز کو بتایا کہ قرآنی پراجیکٹ’’مجھے قرآن سے محبت ہے‘‘ یہ پہلا ایسا مشترکہ قرآنی پراجیکٹ ہے جسے ایران کے مقدس مقامات اور مزارات کے تعاون سے شروع کیا گیا، سال 2024 میں اس قرآنی پراجیکٹ کو ہندوستان، پاکستان، افغانستان،عراق ، چین اور ترکی میں منعقد کیا گیا اور اس پراجیکٹ کے تحت232 طلباء نے روخوانی، نماز کی صحیح قرائت اور قرآنی مفاہیم کو حفظ کرنے اور سیکھنے میں شرکت فرمائی۔
حجت الاسلام والمسلمین سید مسعود میریان نے مزید یہ بتایا کہ اس وقت یہ قرآنی پراجیکٹ چار مضامین بشمول روخوانی،روان خوانی،تجوید نماز،حفظ و تفسر و تدبر در قرآن کے عنوان سے ورچوئل صورت میں منعقد ہے ۔
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ملکی سطح پر ایک لاکھ دس ہزار دو سو بتیس افراد روخوانی، نماز کی صحیح قرآئت اورقرآنی مفاہیم کو حفظ کر کے سیکھ چکے ہیں جن میں سے باقاعدہ طور پر اٹھارہ ہزار سات سو دس طلباء کو سرٹیفکیٹ بھی دیا جا چکا ہے ۔
انہوں نے ایک اور قومی پراجیکٹ شباب الرضا(ع) کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس پراجیکٹ کو بین الاقوامی سطح پر منعقد کیا جارہا ہے اوربین الاقوامی سطح پراس قرآنی پراجیکٹ کے تحت قرآن پاک پر خصوصی تربیتی کورسزز کا انعقاد کیا جاتا ہے اور ان تربیتی کورسزز کے انعقاد کا ہدف و مقصد آٹھ سے چودہ سال کے بچوں اور بچیوں کو استاد منشاوی، مصطفیٰ اسماعیل اور عبدالباسط کی آواز پر تلاوت قرآن یاد دی جاتی ہے ، اب تک اس پراجیکٹ کے تحت پاکستان، تکی اور کربلائے معلیٰ میں ’’شوق تلاوت‘‘ کےعنوان سے مختلف قرآنی مقابلے منعقد کئے جا چکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ