شہادت امام جعفر صادق(ع) کے موقع حرم امام رضا(ع) کی جانب سے عرب زبان خواتین کے لئے مجلس عزاء اور عزاداری کا انعقاد

پیغمبر گرامی اسلام کے چھٹے جانشین حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی شبَ شہادت کے موقع پر حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ غیرملکی زائرین کی جانب سے عرب زبان خواتین کے لئے مجلس عزاء اور عزاداری کا انعقاد کیا گیا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ مجلس عزاء کا یہ پروگرام حرم امام رضا(ع) کے رواق دارالرحمۃ میں منعقد کیا گیا جس میں مختلف عرب ممالک بشمول عراق، شام ،لبنان اور بحرین کی 120 عرب زبان خواتین نے شرکت فرمائی۔

بحرین سے کانم رجا اور سعودی عرب سے خانم ریم نے اس مجلس عزاء میں خطاب فرمایا، انہوں نے اپنے خطاب میں حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی مکتب تشیع اور اسلامی علوم کے فروغ اور نشر و اشاعت کے لئے کی جانے والی کاوشوں اور اہم کردار پر روشنی ڈالی۔

مجلس عزاء کے اختتام پر عزادارخواتین نے عراقی طرز پر نوحہ خوانی اور ماتم داری کی۔

قابل توجہ ہے کہ اس مجلس عزاء کے انعقاد کا مقصد حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی یاد اور تعلیمات کا احیاء تھا۔

News Code 6183

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha