لبنان کے شہر بیروت میں شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کے مقدس اجساد کی تدفین کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں شہدائے مزاحمت کی یاد میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
آستان قدس رضوی کے کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سینٹر کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ حرم امام رضا(ع) کے14 خادمین نے لبنان میں ہونے والے تشیع جنازہ میں شرکت فرمائی۔
مشہد مقدس میں مؤرخہ16 اکتوبر2024 بروز بدھ کو میجر جنرل شہید عباس نیلفروشان کے جنازے کی تشییع کی گئی جس میں لاکھوں سوگواروں نے شرکت کی ۔