آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ مؤرخہ 23 فروری2025 بروز اتوار کو حرم امام رضا(ع) کے رواق امام خمینی(رہ) میں ’’انا علی العھد‘‘ کے عنوان سے قائد مزاحمت شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے خصوصی پروگرام منعقد کیاگیا،جس میں حجت الاسلام علی شیرازی نے سورہ احزاب کی آیت نمبر33 پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس آیہ شریفہ میں آیا ہے :مومنوں میں (ایسے) لوگ بھی ہیں جنہوں نے اس عہد کو جو اللہ سے کیا تھا سچ کر دکھایا۔ تو ان میں بعض ایسے ہیں جنہوں نے اپنا عہد پورا کر دیا اور بعض (موقع کے) منتظر ہیں اورانہوں نے (اپنے قول اور روش کو) ذرا بھی نہیں بدلا۔
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سید حسن نصر اللہ پرواز اور عروج کے شیدائی تھے اور شہادت کی محبت ان کے وجود میں شعلہ ور تھی وہ خدا کےعاشق و فریفتہ تھے ،ان کی سحر خیزی، خدا سے راز و نیاز اور اولیائے الہیٰ سے توسل خاص و عام میں مشہور تھا۔
شہید سلیمانی کی زبان سے سید حسن نصر اللہ کی توصیف
حجت الاسلام شیرازی نے سید حسن نصراللہ کی اہم ترین خصوصی ولایت کی پیروی جانتے ہوئے کہا کہ شہید سلیمانی کہتے تھے کہ ’’سید حسن نصر اللہ سے ولایت کا سبق سیکھنا چاہئے‘‘۔
حجت الاسلام شیرازی نے مزید یہ کہا کہ حاج قاسم سلیمانی اور سید حسن نصراللہ ولی فقیہ کے مطیع اور عاشق تھے ، آج ہم فخر کرتے ہیں کہ ہم شہید سید حسن نصر اللہ کے مکتب کے شاگرد ہیں ، خداوند متعال سے دعا گو ہیں کہ ان شہداء کے مقدس خون کی برکت سے ہماری موت کو راہِ خدا میں شہادت کی موت قرار دے ۔

وزارت دفاع کے عقیدتی و سیاسی شعبے کے نائب نے بتایا کہ سید حسن نصر اللہ کی خدا سے محبت، ولایت کی پیروی ، توکل اورعاجزی نے انہیں ایسا انسان بنایا کہ آج عالم اسلام، مزاحمتی محاذ اور ایرانی قوم انہیں اپنا راہنما اور رول ماڈل جانتے ہیں۔
News Code 5828
آپ کا تبصرہ