حرم امام رضا(ع) میں ’’سلاماً یا شہید‘‘ کے عنوان سے ایک یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں حرم امام رضا(ع) کے وہ خادمین جوحرم رضوی کے متبرک پرچم کے ہمراہ لبنان تشریف لے گئے تھے انہوں نے اس سفر کے دوران پیش آنے والے واقعات بیان کئے۔
ہفتہ کتاب اور مطالعہ کتاب کی مناسبت سے خصوصی پروگرام’’آستان کتاب‘‘ میں آرگنائزیشن آف لائبریریز،میوزیمز اور آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز کی ڈیجیٹل لائبریری میں ’’مزاحمت‘‘ کے خصوصی ڈیٹا بیس مرکز کا افتتاح کیا گیا۔
حرم امام رضا (ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے تعاون سے شہدائے مزاحمت کی یاد میں اورقائد مزاحمت شہید سید حسن نصر اللہ کے چالیسیوں کی مناسبت سے ’’راہ نصر اللہ‘‘ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن میں مقدس مزارات پر اسٹڈیز کرنے والے گروپ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ مزاحمت سے متعلق گفتگو کو اسلامی تعلیمات میں ایک خاص مقام حاصل ہے ۔