آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے تعاون سے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں چہلم امام حسین(ع) کے موقع پر ایران داخل ہونے والے پاکستانی زائرین کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا گیا۔
حضرت امام علی رضا علیہ السلام سے محبت و عقیدت کی کوئی حدومرز نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر سے بہت سارے زائرین امام رضا علیہ السلام کی نورانی بارگاہ کی زیارت کے لئے تشریف لاتے ہیں،رہبر معظم انقلاب اسلامی نے متولی تعینات کرنے کے حکم میں آستان قدس رضوی کی بین الاقوامی میدان میں مؤثر ثقافتی سرگرمیوں پر تاکید کرتے ہوئے آستان قدس رضوی کو بہت ساری صلاحیتوں کا حامل قرار دیا اور کہا کہ آستان قدس رضوی ثقافتی لحاظ سے بین الاقوامی سطح پر بہت زیادہ مؤثر واقع ہو سکتا ہے ۔
چہلم امام حسین علیہ السلام کے لئے تشریف لانے والے وہ پاکستانی زائرین جو زمینی سرحدوں سے گزر کر کربلائے معلی (عراق) تشریف لے جائیں گے، انہیں آستان قدس رضوی کی کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی جانب سے بارڈر(زیرو پوائنٹ) پر چوبیس گھنٹے خدمات فراہم کی جائیں گی.