آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ یہ مصنوعات پہلی بارملک کے مشرقی حصے میں صنعتی پیمانے پر تیار کی گئی ہے اور اس کا مقصد معاشرے کی صحت کو بہتر بنانا اور سیلیک اور شوگر کے مریضوں کی مدد کرنا ہے ۔
ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی ویک کے موقع پر گلوٹین فری رضوی روٹی اور آٹے سے نقاب کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انڈومنٹ پروڈکٹیویٹی فاؤنڈیشن سے منسلک کمپنیوں کو نالج بیس پروڈکشنز اور اختراعی مصنوعات پر توجہ دلانے کے ساتھ ساتھ پیداوار میں اضافہ اور معاشی سرگرمیوں کی طرف توجہ دلائی گئی ،اور کہا کہ ہمارا مقصد صرف پیداوار میں اضافہ نہیں ہے بلکہ نالج بیس مصنوعات میں اضافہ اور معاشرے کے مسائل کو حل کرنا ہے ۔
جناب ڈاکٹر مروارید نے بتایا کہ رضوی فوڈ انڈسٹری کمپنی نے گلوٹین سے پاک روٹی کی پیداوار کا آغاز کیا ہے جس کی سیلیک کے مریضوں کو ضرورت تھی،ملک میں تقریباً ایک لاکھ افراد اور صوبہ خراسان میں پانچ ہزار افراد اس بیماری میں مبتلا ہیں جنہیں گلوٹین سے پاک معیاری روٹی تک رسائی نہیں تھی۔
اگرچہ مارکیٹ میں گلوٹین فری آٹا اور روٹی موجود تھی لیکن نہ وہ روٹی معیاری تھی اور نہ ہی وزارت صحت کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے منظور شدہ تھی۔
انہوں نے مزید یہ کہا کہ رضوی فوڈ انڈسٹری کمپنی کی جانب سے تجارتی اور صنعتی سطح پر گلوٹین فری روٹی کی پیداوار کا آغاز ملک میں پہلی بار کیا گیا ہے،یہ اقدام نہ صرف مریضوں کی ضروریات پوری کرنے کے لئے ہے بلکہ آستان قدس رضوی کی نالج بیس اور جدید مصنوعات پر توجہ دینے کی پالیسیوں کے مطابق بھی ہے ۔
رضوی فوڈ انڈسٹری کمپنی نے 350 مربع میٹر کو گلوٹین سے پاک مصنوعات کی تیاری کےلئے مختص کیا ہے جس میں مختلف اقسام کی گلوٹین فری روٹیاں تیار کی جاتی ہیں۔
اس کے علاوہ چینی سے پاک پراسیس شدہ آٹے سے بھی نقاب کشائی کی گئی جس میں قدرتی اسٹیویا مٹھاس کا استعمال کیا گیا ہے یہ آٹا شوگر کے مریضوں کے لئے موزوں ہے ۔
آپ کا تبصرہ