آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حضرت فاطمہ زہراء(س) کے ایّام سوگ کی مناسبت سے اردو زبان فاطمی خواتین کی جانب سے حرم امام رضا(ع) کے رواق غدیر میں مجلس عزاء اور عزاداری کا انعقاد کیا گیا، جس میں اردو زبان خواتین نے دختر پیغمبر گرامی اسلام(ص) کے سوگ میں عزداری کی۔
اس مجلس عزاء میں حضرت فاطمہ زہراء(س) کی شہادت کی مناسبت سے مصائب پڑھے گئے اور اس عظیم شہادت کو ان کے فرزند حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا(ع) کو تعزیت و تسلیت پیش کی گئی ۔
مجلس عزاء کا باقاعدہ آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد خانم ناظرہ موسوی نے حضرت فاطمہ زہراء(س) کے فضائل و مناقب پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روایت میں آیا ہے کہ حضرت فاطمہ زہراء(س) کا مقام اور شان و منزلت شب قدر کی طرح ہے جس طرح شب قدر کی فضیلت ہمارے لئے متعین اور مشخص نہیں ہے اس عظیم المرتبت بی بی کا مقام اور رتبہ بھی آئمہ معصومین علیہم السلام کے علاوہ کوئی نہیں جانتا۔
انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہراء(س) مخلصانہ عبادت کی وجہ سے اس بلند و بالا مقام پر فائز ہوئیں،آپ(س) جب محراب عبادت میں کھڑی ہوتی توخداوند متعال اس خالص عبادت کی وجہ سے فرشتوں پر فخر و مباہات کرتا تھا۔
واضح رہے کہ ’’مہر طوبیٰ‘‘ گروپ نے شہادتِ حضرت فاطمہ زہراء(س) کے موضوع پر مرثیہ خوانی اور نوحہ خوانی کی اور آستان قدس رضوی کی جانب سے مجلس عزاء میں حاضر تمام خواتین کو متبرک تحائف ہدیہ کئے گئے ۔
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے تعاون حرم امام رضا(ع) میں فاطمی خواتین کی جانب سے عزاداری اور مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔
News Code 5313
آپ کا تبصرہ