امام رضا(ع) یونیورسٹی کا بین الاقوامی سطح پرممتاز مقام ؛ ڈاکٹر قاسم بجستانی

الزویر ڈیٹابیس کی2024 کی تارزہ ترین رپورٹ کے مطابق امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی دنیاکے کل محققین کی تعداد میں دو فیصد محققین کی موجودگی کے لحاظ سے ایران کی پرائیوٹ یونیورسٹیوں میں سرفہرست ہے ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ نے بتایا کہ الزویر ڈیٹابیس کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ایران کی پرائیویٹ  امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی دنیا میں ایک سواڑتیسویں نمبرہے جس میں دنیا کے کل محققین کے دو فیصد تحقیقاتی کام انجام دے رہے ہیں  ۔
جناب ڈاکٹر قاسم صادقی بجستانی نے بتایاکہ اس درجہ بندی میں امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی، مازندران کی امام حسین(ع)، شاہد اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی  یونیورسٹیوں کے برابر اور فرہنگیان یونیورسٹی،تبریز کی آرٹ یونیورسٹی،بیرجیند کی انڈسٹری یونیورسٹی اورسائنس و ثقافت یونیورسٹیوں سے بالاتر ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ اشاعتی کمپنی الزویر میں دو فیصد برترین محققین کی درجہ بندی اسکوپس اورانڈکس کے حوالہ جات اور اسی طرح محققین کی شناخت اور جائزہ محققین سے موصول ہونے والے حوالہ جات کی تعداد اور تناسب کی بنیاد پر ہے اس اشاعت اور حوالہ جات کے اعداد و شمار کی تشخیص کے سیسٹم میں 22 وسیع موضوعات اور 174 مخصوص موضوعات کا تجزیہ کیا گیا ہے اور وہ محققین جن کے اس تجزیہ میں سب سے زیادہ تعداد میں اور متناسب حوالہ جات تھے ان میں فقط دو فیصد سرفہرست قرار پائے اور برترین محققین کے عنوان سے متعارف کرائے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ الزویر کی تازہ ترین رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ایران کے دو ہزار503 محققین دنیا کے دو فیصد برترین محققین میں سے ہیں، اس تشخیصی سیسٹم میں دو فہرستیں شائع کی جاتی ہیں۔
ایک فہرست میں سالانہ کارکردگی کے اعداد و شمار کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے اور سرفہرست ناموں کو اس فہرست میں شائع کیا جاتا ہے اور دوسری فہرست میں محققین کے کیرئیر کی کارکردگی کی بنیاد پر یعنی 1960 سے 2023 تک کے سالوں میں محققین کی تمام تر کارکردگی کا جائزہ لے کر شائع کی جاتی ہے ۔
ڈاکٹر صادقی بجستانی نے مزید بتایا کہ سالانہ کارکردگی کی فہرست میں دنیا بھر سے دولاکھ تیئیس ہزار اور دو سو باون محققین اور ایران سے دو ہزار تین سو ستائیس محققین شامل ہیں اور کیرئیر کی کارکردگی فہرست میں دنیا بھر سے دو لاکھ سترہ ہزار ستانوے محققین اور ایران سے ایک ہزار بیس محققین شامل ہیں۔
ان اعداد و شمار کی بنیاد پر امام رضا(ع) بین الاقوامی یونیورسٹی محققین کی تعداد کےلحاظ سے پرائیویٹ ایرانی یونیورسٹیوں میں 138 ویں نمبرپر ہے ۔
واضح رہے کہ شعبہ انگلش لینگویج کی ایسوسی ایٹ پروفیسر محترمہ ڈاکٹر افشانہ غنی زادہ اور امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کی انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ماسٹر ڈگری ہولڈر جناب داریوش عباسی نژاد کو 2024 میں دنیا کے ٹاپ دو فیصد محققین کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ۔

News Code 5280

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha