موجودہ دور میں کتب خانوں کے اندر مواصلاتی اورمعلوماتی ٹیکنالوجی دن بدن پھیل رہی ہے جس سے علمی اطلاعات اور معلومات کے تبادلے کو بھی فروغ مل رہا ہے ۔
اس لئے ڈیجیٹل کتب خانے آسانی اور وسیع پیمانے پر رسائی کی وجہ سے علم کے پھیلاؤ اور محققین کے مابین علمی تعاون میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
آستان قدس رضوی بھی ڈیجیٹل لائبریری کے قیام سے دنیا بھر کے محققین کو قابل قدر خدمات فراہم کر رہا ہے ۔
آستان نیوز کی رپورٹ کےمطابق؛ آرگنائزیشن آف لائبریریز،میوزیمز اورآستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکزکے تعاون سے2013 عیسوی میں’’ہرگھرایک لائبریری‘‘ کے ماٹواور شعار کے ساتھ آستان قدس رضوی کی ڈیجیٹل لائبریری کا قیام عمل میں لایا گیا۔
28 اکتوبرجو کہ ٹیکنالوجی ڈے ہے اس مناسبت سے آستان قدس رضوی کی ڈیجیٹل لائبریری کے وسائل اور خدمات سے آگاہی کے لئے اس آرگنائزیشن کے شعبہ پلاننگ اینڈ ورچوئل اسپیس کے سیکرٹری جناب علی ضرابی سے ہونے والی گفتگو کو ذیل میں ذکر کیا جا رہا ہے ۔
آستان قدس رضوی کی ڈیجیٹل لائبریری میں صارفین کے لئے کون سے وسائل دستیاب ہیں؟
اس وقت آستان قدس رضوی کی ڈیجیٹل لائبریری میں تینتیس لاکھ پچاس ہزار سے زائد ماخذ اور ذرائع بشمول مخطوطات، لیتھوگرافیک اور جرائد وغیرہ موجود ہیں۔
ڈیجیٹل ماخذ کے سب سے زیادہ اعداد و شمار تاریخی دستاویزات سے متعلق ہیں اور اب چالیس لاکھ دستاویزات اسکن کی جا چکی ہیں جن کے ڈیجیٹل ورژن آستان قدس رضوی کی ڈیجیٹل لائبریری کے ذریعہ محققین کے لئے دستیاب ہیں،اس کے علاوہ لائبریری میں 23 مختلف ڈیٹا بیس ہیں جن میں مخطوطات، لتھوگرافیک، دستاویزات، تصاویر،مطبوعہ کتب اور تھیسزز وغیرہ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اس وقت 53 موضوعاتی ڈیٹابیس بھی ڈیجیٹل لائبریری میں پائے جاتے ہیں جن میں ’’مزاحمت‘‘ ڈیٹا بیس کو حال ہی میں کتاب ویک کی مناسبت سے اضافہ کیا گیا ہے۔
محققین اور اسکالرز کو ڈیجیٹل لائبریری کی خدمات کس طرح سے فراہم کی جاتی ہیں؟
ڈیجیٹل لائبریری کی بلا واسطہ خدمات حرم امام رضا(ع) کی مرکزی لائبریری میں واقع جامع الیکٹرونک سسٹم اور ملک بھر میں آستان قدس رضوی کے معلوماتی مراکز میں ڈیجیٹل ریڈنگ اسٹیشنز پر فراہم کی جاتی ہیں۔
صارفین غیرحضوری اور با واسطہ خدمات کے حصول کے لئے آستان قدس رضوی کی ڈیجیٹل لائبریری کی سایٹ«https://digital.aqr.ir» پر رجوع کر کے ڈیجیٹل کتاب اور ڈیجیٹل دستاویزات جیسی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔
اس سائٹ کے ذریعہ محققین کو مختلف قدیمی ماخذ جن میں مخطوطات، لتھوگرافیک اور 1941 سے پہلے کی مطبوعہ کتب، دستاویزات اور تصاویروغیرہ تک رسائی کی خدمات فراہم کی جاتی ہیں اور کتب امانت دینے کی خدمت فقط مطبوعہ کتب سے متعلق ہے جو کاپی رائٹ قانون کے مطابق فقط آن لائن اور محدود وقت کے لئے محققین کے لئے دستیاب ہوتی ہیں۔
اس کے علاوہ محققین ملک میں شائع ہونے والے نئے تھیسزز اور مقالات کی درخواست دے کرانہیں حاصل کر سکتے ہیں، نیز سوشل نیٹ ورکس کے ذریعہ بھی ان کا حصول محققین کے لئے ممکن ہے ۔
اس طرح آنلائن مدد کے لئے لائبریرین سےآنلائن گفتگو اور ڈیجیٹل ریسورس ڈونیشن‘‘ سسٹم کے ذریعہ محققین کی طرف سے لائبریری کو ڈیجیٹل وسائل بھیجنے کا امکان بھی اس ڈیجیٹل لائبریری کی ویب سائٹ پر صارفین کو فراہم کی جانے والی دیگر خدمات میں شامل ہے ۔
کیا صارفین کو ان خدمات سے بہرہ مند ہونے کے لئے ڈیجیٹل لائبریری کا رکن بننے کی ضرورت ہے؟
آستان قدس رضوی کی ڈیجیٹل لائبریری میں لائبریری وسائل اور براؤزنگ کے وسائل میں سادہ اور جدید ترین تلاش کے لئے صارفین کو رکن بننے کی ضرورت نہیں ہے لیکن دستاویزات اور ڈیجیٹل ذرائع تک رسائی اور امانت لینے کے لئے ڈیجیٹل لائبریری کی سائٹ کا رکن ہونا ضروری ہے ۔ اب تک تقریباً 57 ہزارافراد اس لائبریری میں رجسٹر ہو کر رکن بن چکے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا کے 123 ممالک کے صارفین اس وقت آستان قدس رضوی کی ڈیجیٹل لائبریری کی خدمات سے استفادہ کر رہے ہیں اور رواں سال کے پہلے 8 مہینوں میں آسٹریلیا، امریکہ، رومانیہ، متحدہ عرب امارات ،برطانیہ، ہالینڈ اور جرمنی جیسے ممالک کے محققین اور طلباء نے سب سے زیادہ ڈیجیٹل لائبریری کی خدمات کا استعمال کیا ہے ۔
رواں سال کے پہلے 8 مہینوں میں مجموعی طور پر صارفین کو آستان قدس رضوی کی ڈیجیٹل لائبریری کی کون سی خدمات فراہم کی گئی ہیں؟
21 مارچ2024 سے 20 نومبر2024 تک ڈیڑھ لاکھ صارفین نے ایک کروڑ ایک لاکھ انتالیس ہزار دو سو چھپن صفحات پر مشتمل معلوماتی ذرائع(قلمی نسخے،لیتھوگرافک کتب،دستاویزات اور تھیسزز) کو امانت کے طور پراس ڈیجیٹل لائبریری کے سسٹم سے حاصل کئے ہیں۔
اس کے علاوہ کتاب اور کتب خانوں سے متعلق معلومات اور خبریں فراہم کرنا اور اہم ترین ڈیجیٹل لائبریریز کا سوشل نیٹ ورکس کے ذریعہ تعارف کرانا بھی ان خدمات میں شامل ہے، اس سلسلے میں ان 8 مہینوں کے دوران موشن گرافیک کے علاوہ 6964 پوسٹس سوشل نیٹ ورکس پر شائع ہوئی ہیں۔
یہ ڈیجیٹل لائبریری صارفین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لئے ہر مہنے ایک سو سے زائد ڈیجیٹل صارفین سے ان کی آراء بھی لیتی ہے تاکہ معلوماتی وسائل کے حصول سے متعلق مشکلات کو حل کیا جا سکے ،اس سال صارفین سے لئے گئے سروے کے مطابق93 فیصد صارفین ڈیجیٹل لائبریری کی خدمات سے راضی تھے۔
اس ادارے نے ڈیجیٹل لائبریری کی خدمات کو بہتر بنانے کے لئے کونسے اہم اقدامات انجام دیئے ہیں؟
ان اقدامات میں آڈیو کتب کی تیاری کے لئے ’’ساؤنڈ روم‘‘ کی تأسیس،’’رضوی اسپیکنگ وسائل‘‘ کے ڈیٹا بیس کا قیام جس کے ذریعہ 60 آڈیو کتابیں اب تک تیار اور مرتب کی جا چکی ہیں، اس کے علاوہ ’’ممتاز افراد‘‘ کوخصوصی سروس دینے کے لئے خصوصی دفتر کا قیام جس کے ذریعہ سو سے زائد منتخب محققین کوبغیر کسی واسطے کے خدمات فراہم کی گئی ہیں۔
فی الحال اس ڈیجیٹل لائبریری میں کن ٹکنیکل منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے؟
عالم اسلام کے خطی اور قلمی نسخوں کی فہرستوں کے ڈٰیٹابیس کے قیام کا منصوبہ اور شیعی ۔ اسلامی ورثے کو محفوظ بنانے کے لئے ڈیجیٹائزیشن کا منصوبہ اورتحقیقی خدمات فراہم کرنے کے منصوبہ پر کام کیا جا رہا ہے ۔
آستان قدس رضوی کی ڈیجیٹل لائبریری کی خدمات کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنانے کے لئے اس ادارے نےکونسا ایجنڈا اور منصوبہ بنایا ہے؟
دستاویزات کی منیجمنٹ کے جامع سسٹم کے ذریعہ ڈیجیٹل لائبریری کو اسمارٹ بنانا اوراس کی ڈیجیٹل آرکائیو(ڈیجیٹل لائبریری کے سافٹ وئیر کو تبیان سے پاپیروس میں تبدیل کرنا) اور ڈیجیٹل لائبریری کے موبائل پلیٹ فارم کی ڈیزائنگ(اسٹڈی جامع سسٹم) جملہ پروگرام ہیں جو ایجنڈے میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ممتاز افراد کو تحقیقی خدمات فراہم کرنے کا پراجیکٹ،عالمی معیارات کے مطابق ڈیجیٹل وسائل کے معیار کی سطح کو بہتر بنانا،قدیمی جرائد کے مواد تک رسائی اور آراء کے حصول کے جامع سیسٹم وغیرہ بھی انہی منصوبوں میں شامل ہیں ۔
کتب خانے اور معلوماتی مراکزجو کہ علم و معلومات کے خزانے ہیں اور معاشرے میں علم کو فروغ دینے اور نتیجۃً لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے میں مؤثر کردار ادا کرتے ہیں۔
News Code 5271
آپ کا تبصرہ