آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ یہ اجلاس آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے مرکزی دفتر میں منعقد کیا گیا جس میں ادارہ بین الاقوامی امور کے نائب ڈائریکٹر حجت الاسلام والمسلمین مصطفی فقیہ اسفندیاری نے آستان قدس رضوی کے ادارہ اوقاف کے ڈائریکٹر،کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سینٹر کے ڈائریکٹر اورچند ایک سربراہان کی موجودگی میں بین الاقوامی نذرومنت اور وقوف سے متعلق چیلنجوں پر گفتگو کی اور اس کے حل کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں بیان شدہ موضوعات کے دائرہ کار کو مدّ نظر رکھتے ہوئے طے پایا کہ ان چیلنجوں کے حل کے لئے کوآرڈینیشن میٹنگز کو جاری رکھا جائے اورباقاعدہ لائحہ عمل تیار ہونے تک اس کمیٹی کی ذمہ داری آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور پر ہوگی۔
آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے تعاون سے بین الاقوامی نذر و منت اور وقف کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد کیا گیا۔
News Code 5270
آپ کا تبصرہ