حضرت فاطمہ زہراء(س) کی شہادت کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں  اردو زبان خواتین کے لئے مجلس عزاء کا انعقاد

رسول خدا(ص) کی اکلوتی بیٹی حضرت فاطمہ زہراء(س) کی مظلومانہ شہادت کی رات اردو زبان خواتین کے لئے حرم امام رضا(ع) مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا، جس میں اردو زبان خواتین نے حضرت زہراء(س) کی مظلومیت پر اشک بہائے اور عزاداری کی۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے تعاون سے رواق غدیر میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا جس کے آغاز میں ’’خورشید ہشتم ‘‘ گروپ نے مل کرقرآن کریم کی تلاوت کی۔
پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے محترمہ خانم ناظرہ موسوی نے حضرت فاطمہ زہراء(س)کی سیرت اور طرز زندگی پر خطاب کیا ، انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہراء(س) وہ ہستی ہیں جنہیں خداوند متعال نے قرآن میں  کوثر یعنی خیر کثیر کے عنوان سے ذکر کیا ہے ۔
انہوں نے مزید یہ کہا کہ حضرت زہراء(س) کی زندگی روحانیت و نورانیت سے سرشار ہے اور مفسرین کے مطابق قرآن کریم میں 130 آیات حضرت زہراء(س) اور ان کے پاک خاندان کے بارے میں موجود ہیں جن میں سورہ کوثر، سورہ قدر اور سورہ انسان شامل ہیں۔
مجلس عزاء کے آخر پر مہرطوبیٰ گروپ نے حضرت فاطمہ زہراء(س) کے سوگ میں مرثیے اور نوحے پڑھے۔

News Code 5268

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha