حرم امام رضا(ع) کی سجدہ گاہیں؛سید الشہداء کی قبر مطہر سے لی گئی خاک سے تیار کی جاتی ہیں

حرم امام رضا(ع) میں ایک منفرد ورکشاپ ہے جس میں سالانہ تقریباً پانچ لاکھ سجدہ گاہوں کی تیاری اور بحالی کا کام کیا جاتا ہے ، ان سجدہ گاہوں کو سید الشہداء حضرت ابا عبد اللہ الحسین(ع) کی قبر مطہر کی مٹی سے تیار کیا جاتا ہے ، تاکہ حرم امام رضا(ع) کے زائرین کی پیشانی نماز کے وقت اس متبرک سجدہ گاہ سے مزیّن ہو۔

 حرم امام رضا(ع) کے ادارہ زائرین سروسزز کے ڈپٹی ڈائریکٹر جناب محمد شعبان نے آستان نیوز کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کی سہولت کو مدّ نظر رکھتے ہوئے اس ادارے کی جانب سے ایک ورکشاپ میں سجدہ گاہیں تیار کر کے حرم امام رضا(ع) کے مختلف صحنوں میں رکھی جاتی ہیں، اس ادارےمیں کام کرنے والے افراد کے فرائض میں سے ایک یہ ہے کہ یہ ٹوٹی ہوئی سجدہ گاہوں کو اکھٹا کر کے ان کی بحالی کا کام بھی انجام دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید یہ بتایا کہ اس ورکشاپ میں تیار کردہ نئی سجدہ گاہیں سید الشہداء کی قبر مطہر کی خاک سے متبرک ہیں ، کیونکہ امام حسین علیہ السلام کی قبر مطہر کی مٹی پر سجدہ کرنے کا ثواب اور فضیلت بہت زیادہ ہے اس لئے حرم امام رضا(ع) کی سجدہ گاہوں کو سید الشہداءکی قبر مطہر کی مٹی ملا کرتیار کیا جا رہا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ حرم امام رضا علیہ السلام میں روزانہ کی بنیاد پر پچاس نمازہای جماعت منعقد کی جاتی ہیں اور زائرین کی کثیر تعداد نماز کے لئے ان متبرک سجدہ گاہوں کا استعمال کرتی ہے ۔

جناب شعبان نے سید الشہداء کی قبر مطہر سے حاصل ہونے والی خاک سے تیار کی جانے والی سجدہ گاہوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ روایات اہلبیت(ع) میں تربت امام حسین(ع)کی تسبیح کے فوائد اوربرکات میں سے ایک امام حسین(ع)کی یاد اور ان کی مظلومیت کو زندہ رکھنا ہے جو کہ انسان پر گہرا تربیتی اور روحانی اثر چھوڑتی ہے اور حسینی جذبے کی روح کو اس میں زندہ رکھتی ہے ۔

آخر میں ان کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ معزز زائرین ان متبرک سجدہ گاہوں کا استعمال کر کے زیادہ سے زیادہ خشوع و خضوع کے ساتھ نماز پڑھیں اور خداوند متعال سے حرم امام رضا علیہ السلام میں دعاو مناجات کریں۔

واضح رہے کہ زائرین نماز کے لئے ان سجدہ گاہوں کو حرم امام رضا علیہ السلام میں بنائی گئی مخصوص جگہوں سے حاصل کر سکتے ہیں۔

News Code 5294

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha