آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اس وزٹ میں عراق کے اہلسنت والجماعت کے سربراہ اور مزاحمتی محاذ کے حامی جناب شیخ خالد الملا،القسام بٹالین بورڈ کے رکن اور حماس تنظیم کے مجاہد جناب تیسیر سلیمان،مدرسہ عالی فقاہت کے شعبہ بین الاقوامی فقہ کے استادحجت الاسلام والمسلمین درایتی،لندن کے اسلامک ہیومن رائٹس سینٹر کے سربراہ جناب ڈاکٹر مسعود شجرہ، لبنان کی امریکن یونیورسٹی کی محقق محترمہ مایا ہمدانیہ،بین الاقوامی قانون کے پروفیسر حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر راعی اور عالمی کانگریس امام رضا(ع) کے چند ایک دیگر مہمانان شامل تھے۔
عالمی کانگریس امام رضا(ع) کے مہمانوں سے ملاقات کے دوران مدرسہ عالی فقاہت عالم آل محمد(ص) کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر وحدتی شبیری نے اس مدرسہ کی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلات دیتے ہوئے فقہ ہای مضاف( جدید فقہی ابواب)خصوصاً بین الاقوامی فقہ کی اہمیت پرگفتگو کی اور کہاکہ مدرسہ عالی فقاہت عالم آل محمد(ص)ہر قسم کے علمی تعاون کا خیر مقدم کرتا ہے ۔
واضح رہے کہ مدرسہ عالی فقاہت جو کہ آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن سے وابستہ ایک دینی مرکز ہے جس میں اعلیٰ سطحی اسلامی علوم کی تعلیم دی جاتی ہیں۔
آپ کا تبصرہ