آستان نیوز کی رپورٹ کےمطابق؛ مؤرخہ 30 نومبر2024 بروز ہفتہ کو حرم امام رضا(ع) کے گنبد مطہر پر نصب سبز پرچم اتار کر سیاہ پرچم نصب کیا گیا اور اسی طرح ضریح مطہر پر سوگ کی علامت کے طور پر سیاہ چادر چڑھائی گئی، پرچم اور چادر تبدیل کرنے کے ان مراسم میں حرم رضوی کے خادمین سمیت زائرین و مجاورین کی کثیر تعداد نے شرکت کی، حضرت فاطمہ زہراء(س) کی شہادت کی مناسبت سے سیاہ پرچم نصب کیا گیا۔
ایّام سوگ کی مناسبت سے آج سے حرم امام رضا(ع) کے تمام صحنوں اور میناروں کو بھی سیاہ پوش کیا جائے گا اور جگہ جگہ پر حضرت فاطمہ زہراء(س) کے نام مبارک سے منقش سیاہ پرچم اور کتبے نصب کئے جائیں گے۔
حرم امام رضا(ع) میں عزاداری اور سوگواری کے پروگراموں کا آغاز ہو چکا ہے اور زائرین و مجاورین ان پروگراموں اور مجالس میں شرکت فرما کر ان مجالس کی برکات اور فیوضات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ